منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائناتؓ کانفرنس 21 مارچ کو ہوگی

مورخہ: 18 مارچ 2023ء

اہم خواتین رہنما سیدہ کائناتؓ کی شخصیت مطہرہ کے مختلف مقدس پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی

Syeda-e-kainaat Conference

لاہور (18 مارچ 2023ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ سیدہ کائناتؓ کانفرنس مورخہ 21 مارچ (منگل) کو سہ پہر 3:00 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ ملک کی نامور مذہبی، سماجی، علمی اور سیاسی خواتین رہنماؤں کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین سیدہ کائناتؓ کی شخصیت مطہرہ کے مختلف پاکیزہ و مقدس پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے سیدہ کائناتؓ کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد سیدہ فاطمہۃ الزاہرہؓ کی پاکیزہ سیرت و کردار کو بحثیت ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے اجاگر کرنا ہے تاکہ سیدہ کائناتؓ کے نقش قدم کو آج کی مسلم خواتین اپنے لئے مشعل راہ بنا سکیں۔

اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top