چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن شہر اعتکاف کا دورہ

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 1

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف کا دورہ کیا۔ سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے چیئرمین سپریم کونسل کو شہر اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شہر اعتکاف تشنگان علم و عرفان کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تربیتی خطابات ہزاروں افراد کی زندگیاں بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معتکفین کی سہولیات کیلئے انتظامات کے معیار کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کہ سہری و افطاری کیلئے بنایا جانا والا تازہ کھانا بروقت معتکفین تک پہنچ سکے اور ہر شخص مقررہ وقت پر سہری اور افطاری کرسکے۔

جواد حامد نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حبس اور گرمی سے بچاؤ کیلئے جامع المنہاج کے صحن کے دونوں اطراف درجنوں پنکھے بھی لگائے جارہے ہیں۔ ہزاروں متعکفین کی سہولت کیلئے دس سے زائد ڈاکٹرز کی ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہو گی۔ چیئرمین سپریم کونسل 4 اپریل کو شہر اعتکاف کیلئے مرکزی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، قاضی فیض الاسلام، محمد سلیم انجینئر، محمد عباس نقشبندی، الطاف حسین رندھاوا، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، محمد زبیر و دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 2

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 3

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 4

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 5

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 6

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 7

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 8

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top