شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مالمو میں تربیتی نشست سے خطاب

Dr Tahir ul Qadri addressing tarbiyati session in Malmo - 1

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو کے زیرِ اہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسنین کریمین علیھما السلام کے اسوہ اور اخلاقِ کریمانہ کی پیروی کا نام محبت و مودت اہل بیت علیہم السلام ہے ،اہل بیت اطہار علیہم السلام کی خدمتِ دین اور قربانیاں اُمت کے لیے تا قیامت مشعلِ راہ رہیں گی۔

تربیتی نشست میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے ورکرز کو اپنے تزکیۂ نفس اور تصفیۂ باطن پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ اسلام محض قول و اقرار نہیں عمل کا دین ہے، اسلام کی تعلیمات احکامات ہمارے معمولات کے اندر نظر آئیں گی تو اس کے فیوض و برکات ظاہر ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ اولاد کی تعلیم و تربیت پر سب سے زیادہ توجہ دیں انھیں مفید اور کامل مسلمان بنا کر جہنم کے ایندھن سے بچائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم اپنی جسمانی غذا کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح اپنی روح کی غذا کا بھی خیال رکھنا چاہئے تاکہ روز قیامت مالک کائنات کے روبرو ہماری نظریں جھکی ہوئی نہ ہوں۔

تقریب میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اوپل، نائب صدر میاں عمران الحق، جنرل سیکرٹری اویس اعجاز، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور، حسن بوستان، علی عمران، بابر شفیع شیخ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن، عامر صادق صدر منہاج القرآن انٹرنشینل مالمو، شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ، رانا وقار، ڈاکٹر ندیم عاصم، شاہد خان سرور، منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو کے ذمہ داران، رفقاء و وابستگان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مذہبی، سماجی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے تقریب کے اختتام پر تحریکی تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کو شیلڈز دیں۔

Dr Tahir ul Qadri addressing tarbiyati session in Malmo - 2

Dr Tahir ul Qadri addressing tarbiyati session in Malmo - 3

Dr Tahir ul Qadri addressing tarbiyati session in Malmo - 4

Dr Tahir ul Qadri addressing tarbiyati session in Malmo - 5

Dr Tahir ul Qadri addressing tarbiyati session in Malmo - 6

Dr Tahir ul Qadri addressing tarbiyati session in Malmo - 7

Dr Tahir ul Qadri addressing tarbiyati session in Malmo - 7

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top