منہاج القرآن کا استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس ہفتہ کو نکالا جائے گا

Annual Mashal Bardar jollos under minhaj ul quran lahore

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس میں شرکت کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کا جلوس 16 ستمبر2023ء (ہفتہ) کو شام 7 بجے نکالا جائے گا، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، رانا نفیس حسین قادری سمیت مرکزی قائدین جلوس میں شرکت کرینگے۔ مشعل بردار جلوس کا آغاز مغل پورہ چوک سے ہو گا، جلوس شالیمار لنک روڈ، شالامار چوک سے گزرتا ہوا جی ٹی روڈ پر کراؤن شادی ہال میں اختتام پذیر ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top