ماہ ربیع الاول کا آغاز، منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر چراغاں کر دیا گیا

گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام سے متصل عمارات، گلیوں کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر بھی خصوصی چراغاں کیا گیا
حضور نبی اکرم ﷺ کی مداح سرائی کی محافل و ضیافتِ میلاد کا آغاز بھی کر دیا گیا

Dr Tahir-ul-Qadri greets Muslims on advent of Rabi-ul-Awwal

لاہور (17 ستمبر 2023ء) ماہِ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں کر دیا گیا اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام، نظام المدارس پاکستان و متصل عمارات اور گلیوں کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر بھی خصوصی چراغاں کیا گیا ہے۔ نورِ مجسم، رحمتِ دو عالم حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد کے جشن کے ساتھ ہی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور ملحقہ عمارتوں اور گلیوں میں مختلف رنگوں کی روشنی نے سماں باندھ دیا ہے۔ فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے گونج رہی ہیں۔

منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں حضور نبی اکرم ﷺ کی مداح سرائی کی محافل و ضیافتِ میلاد کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ سکالرز نبی پاک ﷺ کی عظمت و شان بیان کر رہے ہیں۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بعثتِ محمدی ﷺ پر خوشیاں منانے کا حکم اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن حضور نبی اکرم ﷺ سے اظہارِ محبت و مودت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top