نصیر آباد ڈویژن: تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام مراکز علم ٹریننگ کیمپ

Marakaz e ilm Training camp in Balochistan

تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام مراکز علم ٹریننگ کیمپ برائے معلمین و معلمات کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم تنظیمات بلوچستان حافظ محمد وقار کی زیرِصدارت منعقدہ کیمپ میں علامہ محمود مسعود قادری کوآرڈینیٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ اور علامہ محمد سرفراز قادری نے لیکچرز کے ذریعے معلمین و معلمات مراکزِ علم کی اہمیت افادیت پر روشنی ڈالی۔ جس کے بعد کیمپ میں شریک تمام شرکاء نے اپنے علاقوں میں مراکزِ علم قائم کرنے کا عہد کیا۔

ایک روزہ ٹریننگ کیمپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ٹریننگ کیمپ کے شاندار انعقاد پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ڈویژنل، ضلعی و تحصیلی عہدیداران و تنظیمات اور انتظامی کمیٹیوں کے جملہ ممبران کو مبارکباد دی گئی۔

Marakaz e ilm Training camp in Balochistan

Marakaz e ilm Training camp in Balochistan

Marakaz e ilm Training camp in Balochistan

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top