ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

لاہور (21 نومبر 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مولانا طارق جمیل سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا، چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مختلف آزمائشوں کے ذریعے آزماتا اور پھر صبر جمیل اور اجر عظیم کی دولت عطا فرماتا ہے، اللہ کی رضا پر ہر حال میں راضی رہنا ہی کمال بندگی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے مشکل کی گھڑی میں دعاؤں میں یاد رکھنے پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور، شاہد لطیف، مفتی امداداللہ قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر، راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، علامہ عین الحق بغدادی، قاضی فیض الاسلام وفد میں شامل تھے۔

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

Dr Hassan Qadri Met With Molana Tariq Jameel

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top