پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں تقریب تحسین کا انعقاد

”یونیورسل پیس فیڈریشن“ کی طرف سے سفیر امن کا اعزاز ملنے پر شرکاء نے کھڑے ہو کر مبارکباد دی
تقریب ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور کا اظہار خیال

Appreciation ceremony held in honor of Prof Dr Hussain Qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوام متحدہ کے ادارے ”یونیورسل پیس فیڈریشن“ کی طرف سے آسٹریا (ویانا) میں سفیر امن کا عالمی اعزاز ملنے پر مرکزی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب تحسین منعقد ہوئی جس میں مرکزی قائدین کی طرف سے اُنہیں کھڑے ہو کر مبارکباد دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ ”یونیورسل پیس فیڈریشن“ کی طرف سے کسی بھی پاکستانی کو ملنے والا یہ پہلا ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے بین المذاہب راوداری کے فروغ کی عملی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس نے ورلڈ ریلیجنز پر سب سے زیادہ بین الاقوامی کانفرنسز منعقد کیں اور 2 کروڑ سے زائد اقلیتی آبادی کے لئے اُن کے مذہب میں اعلیٰ تعلیمی ڈگری پروگرامز کا اجراء کیا جس کا اعتراف دنیا بھر سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے غیر قانونی امیگریشن اور ہیومن سمگلنگ کی روک تھام، انتہا پسندی کے تدارک کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے ساتھ مل کر تحقیقی سطح پر کردار ادا کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اس ضمن میں دنیا کی نامور یونیورسٹیاں ایم او یو پر دستخط کررہی ہیں، یہ بھی پاکستان کا ایک اعزاز ہے۔

تقریب تحسین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں منہاج القرآن دینی، تعلیمی و انسانی خدمات انجام دے رہا ہے جس کی پذیرائی دنیا بھر سے ہورہی ہے۔ اس پر تحریک کے پرعزم، محب وطن کارکنان و قائدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن واحد دینی، اصلاحی و فلاحی تحریک ہے جس نے بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے باقاعدہ فورم تشکیل دیا اور تمام طبقات کو امن بقائے باہمی کی سوچ کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔

اس موقع پر انہوں نے انٹرفیتھ ریلیشنز کے لئے گراں قدر خدمات انجام دینے پر سہیل احمد رضا اور ان کی ٹیم کے جملہ ممبرز کو مبارکباد دی اور انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈیپارٹمنٹ کے لئے ایوارڈ اور گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔

تقریب میں نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹر شعبہ جات، فورمز کے صدور اور سٹاف ممبر زنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Appreciation ceremony held in honor of Prof Dr Hussain Qadri

Appreciation ceremony held in honor of Prof Dr Hussain Qadri

Appreciation ceremony held in honor of Prof Dr Hussain Qadri

Appreciation ceremony held in honor of Prof Dr Hussain Qadri

Appreciation ceremony held in honor of Prof Dr Hussain Qadri

Appreciation ceremony held in honor of Prof Dr Hussain Qadri

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top