پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری 5 مئی کو لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کریں گے

صدر منہاج القرآن اسلامی بینکاری اور معاشی صورتحال کے موضوع پر گفتگو کریں گے
اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ سے معیشت مضبوط ہو سکتی ہے: چوہدری محمد راشد

Dr Hussain Qadri Lahore Chamber Commerce Speech 2026

لاہور (28اپریل 2026) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور ممتاز ماہرِ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 5 مئی 2026 (منگل)کو سہ پہر 3 بجے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسلامی بینکاری اور موجودہ معاشی صورتحال کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔ یہ اہم تقریب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خصوصی دعوت پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں تاجر رہنما، صنعتکار، بینکرز اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گی۔

جنرل سیکرٹری عوامی تاجر اتحاد چوہدری محمد راشد نے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں اسلامی بینکاری کے فروغ اور سود سے پاک نظامِ معیشت کی طرف پیش رفت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جیسے عالمی شہرت یافتہ ماہر معاشیات کا خطاب تاجر برادری کےلئے بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔

چوہدری محمد راشد نے مزید کہا کہ اس اہم سیشن میں کاروباری طبقے کو درپیش مسائل، معاشی استحکام کے امکانات اور اسلامی معاشی نظام کے عملی اطلاق پر جامع گفتگو ہو گی جس سے تاجر برادری کو مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے اہم تاجر رہنما،صنعتکار اور کاروباری شخصیات اس اہم تقریب میں شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top