افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں لازوال ہیں: ڈاکٹر میر آصف اکبر

مورخہ: 07 مئی 2026ء

وطن کے دفاع کے سوال پر پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان
سیمینار سے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مفتی غلام اصغر صدیقی، مفتی محمد کریم و دیگر کا خطاب

Mir Asif Akbar Addressing Marka e Haq Bunyan ul Marsoos Seminar 2026

لاہور (7مئی 2026) نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام جامعہ الحسین منہاج القرآن رضوان گارڈن لاہور میں”معرکہ حق، بنیان المرصوص“ سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت صدر نظام المدارس پاکستان کے صدر مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر علامہ میر آصف اکبر قادری تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا کہ افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں لازوال ہیں، وطن کے دفاع کے سوال پر پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، پاکستان عالم اسلام کی امید اور قائدانہ صلاحیت سے بہرہ مند ہے، ایٹمی صلاحیت کے حامل، پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والی عسکری قیادت اور پرعزم عوام کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی طرف میلی نگاہ نہیں ڈال سکتا۔

تقریب سے علامہ ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، علامہ توقیر عباس، مفتی شیخ عبد اللطیف، علامہ مفتی محمد زبیر، علامہ ندیم شمس سمیت دیگر جید علماء کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔ سیمینار میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام اور مشائخِ عظام نے بھی شرکت کی جن میں علامہ محمد رفیق قادری، علامہ محمد خلیل حنفی، علامہ محمد اقبال نورانی، علامہ عمران انیس طاہری، مفتی محمد اکرم سعیدی، علامہ ظہیر عباس نعیمی، مفتی محمد اکرام نجمی، علامہ اعجاز احمد نعیمی اور علامہ محمد طاہر مہروی شامل تھے۔ آخر میں ملکی سلامتی، قومی یکجہتی اور استحکامِ پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top