منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈ کے راہنما فیصل مرزا کی جانب سے اُن کے "تاریخی سفرِ ہجرہ" پر مشتمل خصوصی پریزنٹیشن سیشن کا انعقاد

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈ کے راہنما فیصل مرزا کی جانب سے اُن کے ہجرت مدینہ کے تاریخی راستوں پر کیے گئے پیدل سفر کے حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن پر خصوصی پریزنٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے روحانی و تاریخی سفر کے دوران اُن مقدس مقامات کی تصویری جھلکیاں اور مشاہدات پیش کیے جہاں سے حضور نبی اکرم ﷺ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے ہمراہ ہجرتِ مدینہ کا عظیم سفر طے فرمایا تھا۔ انہوں نے فوٹوگرافی کے ذریعے سفر کے اہم تاریخی مقامات کو نہایت خوبصورتی سے محفوظ کیا اور انہیں ایک مؤثر اور جامع پریزنٹیشن کی صورت میں شرکاء کے سامنے پیش کیا۔
اس سیشن میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، کرنل (ر) خالد جاوید، شکیل احمد طاہر، قاری ریاست علی چدہڑ، علامہ صابر حسین نقشبندی، حافظہ سحر عنبرین، باجی اقراء مبین سمیت سٹاف ممبران، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
































تبصرہ