شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج رات مجلس ختم الصلوٰة علی النبی کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

مرکزی ناظم حلقہ ہائے درود تحریک منہاج القرآن میاں عبدالقادر قادری نے منہاج القرآن کے مرکز پر منعقد ہونے والی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰة علی النبی و روحانی اجتماع کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقد اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج بروز جمعرات بعد نماز عشاء مجلس ختم الصلوٰة علی النبی و روحانی اجتماع منہاج القرآن سیکر ٹریٹ کے نو تعمیر شدہ گوشہ درود ہال میں منعقد ہو گی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلی فونک خطاب لاہور کے علاوہ پاکستان کے دیگر 11 بڑے شہروں میں منعقد ہونے والے روحانی اجتماعات میں بھی سنا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت پاکستان اور بیرونی دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پڑھا جانے والا درود شریف، جو کہ کروڑوں کی تعداد میں ہوتا ہے اس مجلس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بار گاہ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس روحانی اجتماع کے سلسلہ میں جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top