منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام حالی شہر چٹاگانگ میں محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

مورخہ: 19 مارچ 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام حالی شہر چٹاگانگ میں آقائے دوجہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر مورخہ 19 مارچ 2009ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ محفل کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سرپرست محمد ابوالکلام نے فرمائی۔ اس محفل میں مہمان خصوصی علامہ سیف الاعظم بابر تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے صدر انجینئر خورشید العالم کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس عظیم الشاں محفل میں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز شام تین بجے ہوا اور رات 10 بجے اختتام ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمد الیاس نے سرانجام دیے۔ علامہ سیف الاعظم بابر نے عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل دلائل کے ساتھ خطاب کیا۔ اس کے بعد مولانا ابوالکلام نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اغراض و مقاصد پر تقریر کی۔ محفل پاک کا اختتام صلوٰۃ السلام اور مناجات سے ہوا۔

دو اپریل کو پریس کلب چٹاگانگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سرپرست مولانا محمد ابوالکلام نے کی جبکہ مہمان خصوصی حضرت سید محمد حسن (سجادہ نشین حق منزل دربار شریف) تھے۔ جبکہ خصوصی خطاب علامہ سیف الاعظم بابر نے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب احسان المرشد نے سرانجام دیئے۔ اس پروگرام میں بنگلہ دیش کے نامور علماء اکرام اور مشائخ حضرات نے بھی شرکت کی اور لوگوں کی کثیرتعداد نے بھی اس محفل میں شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سیف الاعظم بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا میں کوئی بے مثال تنظیم ہے تووہ منہاج القرآن ہے۔ اگر کوئی بے مثال شخصیت ہے تو وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں۔

آخر میں صدر مجلس محمد ابوالکلام نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اگر زندگی کا رخ بدلنا چاہو، اگر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن اخلاق کے رنگ اپنے اوپر چڑھانا چاہو تو منہاج القرآن میں شامل ہو جاؤ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے قدموں میں آجاؤ۔ یہ منہاج القرآن رحمت الٰہی کا ایک سمندر ہے اور اس سمندر کے ساقی ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں۔

پروگرام کا اختتام صلوۃ السلام اور مناجات کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top