وزڈم لائرز فورم کے جملہ عہدیداران کا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

وزڈم لائرز فورم کے چیئرمین امتیاز چودھری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں نوجوان وکلاء نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، بدیع الزمان ایڈووکیٹ، محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ، حافظ آصف اصغر ایڈووکیٹ، سعید الحسن ایڈووکیٹ، چودھری اشتیاق ایڈووکیٹ، طارق مخدومی ایڈووکیٹ، محبوب چودھری ایڈووکیٹ، حافظ ناصر ایڈووکیٹ اور دیگر ایڈووکیٹس نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ناظم اجتماعات جواد حامد اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انوار اختر ایڈووکیٹ نے تحریک منہاج القرآن کے جملہ شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ نوجوان وکلاء نے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی و بین الاقوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top