ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن علماء و مشائخ رابطہ کونسل کے ناظم علامہ محمد حسین آزاد الازہری کی والدہ کی وفات پراظہار افسوس

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، مرکز ی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز میڈیا محمد لطیف مدنی اور عبدالحفیظ چوہدری، عاقل ملک، جواد حامد، علامہ شاہد لطیف، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، سرفراز خان، ساجد بھٹی، علامہ معراج الاسلام، محمد عباس نقشبندی اور جاوید اقبال قادری نے منہاج القرآن علماء مشائخ رابطہ کونسل کے ناظم علامہ محمد حسین آزاد الازہری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top