تحريک منہاج القرآن کے مرکزي قائدين کا خواجہ جنيد سے اظہار تعزيت

قومي ہاکي ٹيم کے سابق کپتان، جونیئر ہاکي ٹيم کے چيف کوچ اور اولمپئن خواجہ محمد جنيد کي ہمشيرہ اور سابق قومي ايتھيلٹ مسز انجم 26 فروري کو انتقال کر گئي ہيں۔ مرحومہ مقامی ہسپتال کے انتہائي نگہداشت کے وارڈ ميں زيرعلاج تھيں۔ منہاج القرآن کے ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي، سینئر نائب ناظم اعليٰ شيخ زاہد فياض، ناظم اجتماعات جواد حامد، شہزاد رسول قادري اور ديگر مرکزي رہنماؤں نے خواجہ جنيد سے تعزيت کي ہے۔ مرکزي قائدين نے خواجہ جنيد کي ہمشيرہ کي بلندي درجات اور لواحقين کے ليے صبر جميل کے ليے دعائيں کي ہيں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top