پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد (PP-70) کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 70کے زیر اہتمام نظام بدلو سیمینار 21 اپریل 2013 فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر دلبر حسین قادری صوبائی حلقہ 70نے کی جبکہ مہمان گرامی تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، صوبائی صدر PAT بشارت جسپال، ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، الطاف حسین قادری، رانا نثار شہزاد، محمد حماد، علامہ عزیز الحسن اعوان، فرحت دلبرقادری، فاطمہ سجاد، اشتیاق احمد نعیم، ملک محمد امین، میاں ارشد قادری، حافظ خضر حیات بھی موجود تھے۔ سیمینار میں صوبائی حلقہ سے تمام فورمز کے یونین کونسلز تک کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی قائدین کا والہانہ استقبال کیاگیا۔

سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیاگیا۔ ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے ہوتے ہوئے درست قیادت اور حقیقی عوامی نمائیندوں کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔ عوام کو انتخابی اصلاحات کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر 11 مئی والے دن اس فرسودہ اور عوام دشمن نظام انتخاب کو دریا برد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کا آغاز کر کے صحیح معنوں میں نئے اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنا ہو گی۔ عوامی مسائل کا اصل ذمہ ار یہ ظالمانہ نظام انتخاب ہے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔

صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب چوہدری بشارت جسپال نے کہا کہ موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈالنا کرپشن کا ساتھ دینا ہو گا۔ اس جرم کی بجائے شعور و آگہی کی چھتری کے سائے تلے11مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے پر امن دھرنوں میں شریک ہو کر پوری دنیا کو حقیقی جمہوری شعور کا ثبوت دیں۔

آخر میں 23دسمبر عوامی استقبال، 14جنوری لانگ مارچ و فیصل آباد کے عوامی جلسے کو کامیاب بنانے پر کارکنان و عہدیداران میں شیلڈ ز تقسیم کی گئیں۔ صدر صوبائی حلقہ 70 دلبر حسین قادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازیء عمر کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top