فیصل آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عید الاضحی کے موقع پر مریضوں میں کھانے کی تقسیم

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد جہاں دیگر شعبوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، وہاں دیگر کئی سالوں سے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے کھانے کا اہتمام کرتی ہے، اس کا آغاز سابق ناظم فرحت دلبر قادری کی زیر نگرانی 2011ء میں عید کے تیسرے دن 300 مریضوں کو کھانا تقسیم کرنے سے کیا گیا۔ سن2012ء میں اس میں اضافہ ہوا اور 500 مریضوں میں کھانا اور ساتھ مجدد رواں صدی مجلہ تقسیم کیا گیا۔ بیمار بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ امسال 18 اکتوبر2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ نے الائیڈ ہسپتال میں ایک ہزار مریضوں میں کھانا تقسیم کیا۔ اس تقسیم میں ہاسٹل کی ڈاکٹر ثریا امتیاز کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔

اس موقع پر ضلعی صدر فاطمہ سجاد نے کہا کہ غریب، نادار اور مستحق لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہونا حقیقت میں انسانیت کی فلاح، خدمت اور احساس عبادتوں کی روح ہے۔ مخیر افراد کو بھی غریبوں کی خوشیوں میں ضرور شریک ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے غموں کو بھلا کر حقیقی خوشیاں حاصل کر سکیں۔ ان کے ہمراہ ضلعی ناظمہ قمر النساء خاکی ، رمضانہ قادری، فرحت دلبر قادری، حافظ رب نواز انجم صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 71، عبدالرحمٰن، مدثر اسلم جٹ صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 71، تسنیم افضال، ندا زمان بھی موجود تھیں۔ انہوں نے مریضوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اپنے پُر خلوص جذبات کے ساتھ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعارف کروایا، زندگی سے مایوس بے سہارا اور بے گھر خواتین نے اِس موقع پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top