لاکھوں کارکنان آج بھی قائد کی ایک آواز پر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں: رانا رب نواز انجم

فیصل آباد (8 دسمبر 2015) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 20 دسمبرکو پاکستان آمد پر کارکن ان کا پرتپاک استقبال کرینگے۔ اندرون، بیرون ملک ان کے لاکھوں کارکنان آج بھی ان کی ایک آواز پر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انقلاب کا سفر رکا ہے نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون معاف کرینگے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے اور قاتل حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر رہے گے۔ انقلاب کا سفر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جاری ہے اور جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 62 کی تنظیم نو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، خالد محمود رندھاوا، شبیرڈوگر، فاروق احمد چن، اظہرمحمود، عامر حنیف، راناعبدالحمید، احمدکرامت، مقصوداحمد، غلام شبیرانقلابی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے پی پی 62 کیلئے راناکرامت علی صدر، میاں ساجدحسین ناظم منتخب ہوئے۔

رانا رب نواز انجم نے کہا کہ پاکستان کے حالات دیکھ کرہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ پاکستانی معاشرہ درندوں کا معاشرہ بنتا جا رہا ہے۔ عوام پانی، بجلی، گیس کی بنیادی ضرورتوں کو ترس گئے ہیں، انکی جان و مال اور عزت کی حفاظت ختم ہو گئی ہے۔ نوجوان نسل مایوس ہو رہی ہے اور وطن سے محبت کا جذبہ مفقود ہو رہا ہے اور لوگ سوچنے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ پاکستان کیوں بنایا گیا؟ موجودہ انتخابی نظام چند خاندانوں کو مل کر عوام کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کا موقع فراہم کررہاہے۔ پاکستان کی سالمیت کیلئے ملک کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہے کیونکہ پاکستان کو اغیار کا ٹکڑا بنایا جارہا ہے۔ قوم کو غیرت ایمانی کے ساتھ اٹھ کر اپنی آزادی کی حفاظت کرنا ہوگی۔

تبصرہ

Top