فیصل آباد: قائد ڈے پر سفیر امن سیمینار

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 67 کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہر القادری کے 66 ویں سالگرہ پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ 19 فروری 2017ء کو منعقد ہوا۔ ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، رانا سلیم طاہر، ضلعی ناظم رانا ربنواز انجم، سید ثقلین شاہ، حاجی امین القادری، اللہ رکھا نعیم، میاں سہیل مقصود، ملک سرفراز قادری، عثمان ملک، عبد الرزاق، حافظ محمود الحسن، غلام محمدقادری، ارشد مغل، قاری فاروق، شفیق قادری نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد تحریکی ملی نغمے، انقلابی ترانے اور قوالی بھی پیش کی گئی۔

ضلعی امیر ہدایت رسول شاہ قادری اور رانا سلیم طاہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے 19 کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کو للکار رہے ہیں۔ ملک میں امن لانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹائون کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے اور یہ گردنیں جلد پھانسی کے پھندے پر ہونگی۔

خون کی ہولی کھیلنے والوں کسی صورت معاف نہیں کرینگے، شہدا کے عظیم عزم اور ورثا کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔ شہدا کے ورثاء نے قاتلوں کی امداد کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے شہیدوں کو کبھی نہیں بُھلا سکتے۔ قاتلوں سے قانون کے مطابق قصاص لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ڈاکٹر طاہر القادری ہیں۔ جب دہشت گردی سے اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہا تھا تو ڈاکٹر طاہر القادری کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جرات سے کام لے کر مٹھی بھر لوگوں کی زہریلی فکر سے انسانیت کو بچانے کا فریضہ انجام دیا۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ان کی درازی عمر، صحت سلامتی اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

Top