فیصل آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا اجلاس

مورخہ: 09 مارچ 2017ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع فیصل آباد کا اجلاس 09 مارچ 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راناتجمل حسین، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم رانا ربنواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا ناصر نوید سیمت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جدوجہد علم اور امن کیلئے ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں 14 کارکنوں کی لاشیں اٹھانے کے باوجود بندوق نہیں اٹھائی۔ پاکستان میں صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن نظریے پر کھڑے ہیں، یہ حسینی قافلہ یزید کی باطل فکر کو شکست دے گا، انقلاب آ کر رہے گا، لٹیرے، کرپٹ اور قاتل نظام کے سرپرست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ماضی کا حصہ اور قصہ بنیں گے۔ اجلاس سے صدر ایم ایس ایم آصف عزیز، عامرحسین مصطفوی، زین العابدین، عبدالقدوس، محمد ثاقب، مسعود شاہ، محمد قاسم،شاہد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری علم کے زیور سے آراستہ نسل کی آبیاری کر رہے ہیں۔ یہی تعلیم یافتہ نوجوان وطن عزیز کا تابناک مستقبل ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے بندوق نہیں قلم چلانا سکھا رہے ہیں، یہ وہ نوجوان ہیں جو دھاندلی کے خلاف، ظلم کے خلاف، جہالت اور دہشتگردی، کرپشن کے خلاف آواز بلندکرتے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوتے ہیں مگر قانون ہاتھ میں نہیں لیتے۔انہوں نے کہاکہ ایم ایس ایم کے نوجوانوں کی منزل انقلاب ہے، ایک ایسا انقلاب جس کے بعد نہ کوئی بھوکا سوئے گا اور نہ کسی غریب کا بچہ معیاری تعلیم اور روزگار سے محروم رہے گا۔ انقلاب کے اس خواب کی تعبیر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ایم ایس ایم کے نوجوان پوری کرکے دکھائیں گے۔ اس ملک میں صرف ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ایسا لیڈر ہے جس کا علم، فہم، وطن سے محبت ہر سوال سے بالا ہے اور جس کے ایک اشارے پر لاکھوں نوجوان مرد و خواتین سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top