تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام دس روزہ تقریبات

مورخہ: 15 جون 2009ء

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام 12 صوبائی حلقہ جات اور 100 یونین کونسلز کے افتتاح کے موقع پر دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوا۔ پہلے روز مرکز سے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں ایک وفد جن میں مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر راجہ اور محمد ندیم شامل تھے۔ فیصل آباد پہنچنے پر ان کا نعروں کی گونج میں عبداللہ پور چوک میں ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کی قیادت میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقعہ پر سنیئر نائب امیر حاجی محمد امین القادری، ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، اللہ رکھا نعیم القادری، رانا غضنفر علی، خالد محمود رندھاوا، غلام محمد قادری، عزیز الحسن حسنی اور 12 صوبائی حلقہ جات کے عہدیداران موجود تھے۔

Minhaj-ul-Quran Public Library Batala Colony Faisalabad Minhaj-ul-Quran Public Library Batala Colony Faisalabad

مرکزی قائدین کو جلوس کی شکل میں صوبائی حلقہ 61 کی پہلی یونین کونسل 141 نئی آبادی دسوہہ میں لیا گیا۔ جس کے ناظم محمد آصف جیلانی، نائب ناظم سید ابرار حسین شاہ، دوسری یونین کونسل 130 کے ناظم محمد سہیل رفیع ، نائب ناظم کاشف ندیم اور دیگر نے مرکزی اور ضلعی قائدین کا شاندار استقبال کیا۔ امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم اور دیگر قائدین نے تقریب سے خطاب کے بعد دفتر کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد صوبائی حلقہ 61 کے دفتر کے افتتاح کیلئے ڈجکوٹ پہنچنے پر قائدین کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ دفتر کی افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں افراد شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کے بعد قائدین نے دفتر کا افتتاح کیا۔ یونین کونسل نمبر 132 کے ناظم محمد صدیق قادری، نائب ناظم خالد محبوب اور یونین کونسل 137 گروسر کے ناظم محمد اصغر گجر، نائب ناظم حافظ محمد نوید نے بھی اپنی اپنی یونین کونسل میں قائدین کا استقبال کیا۔ قائدین نے تقریب سے خطاب کے بعد دفتر کا افتتاح کیا۔ اس طرح 4 یونین کونسلز اور ایک صوبائی حلقے کے شاندار دفتر کے افتتاح کیساتھ پہلے دن کا اختتام ہوا۔

Minhaj-ul-Quran Faisalabad

10 روزہ تقریبات کے دوسرے روز امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں مرکزی وفد جن میں میاں عبدالقادر راجہ، محمد ندیم اور ضلعی عہدیدران سے محمد رفیق نجم، رانا غضنفر علی اور خالد محمود رندھاوا شامل تھے۔ قائدین جب پہلی یونین کونسل کے افتتاح کیلئے ایئر پورٹ چوک پہنچے تو وہاں یونین کونسل نمبر 156 کے ناظم حافظ محمد عثمان، نائب ناظم محمد شہزاد طاہر و دیگر کارکنان نے قائدین کا بھر پور استقبال کیا۔

Minhaj-ul-Quran Public Library Batala Colony Faisalabad Minhaj-ul-Quran Public Library Batala Colony Faisalabad

قائدین کو جلوس کی شکل میں 66 ج۔ ب۔ دندھارا لایا گیا۔ جہاں پر تقریب سے مرکزی قائدین نے خطاب کے بعد دفتر اور ڈسپنسری کا افتتاح کیا جبکہ صوبائی حلقہ 63 کے صدر میاں عبدالغفار، ناظم محمد جاوید انصاری یونین کونسل نمبر 165 سدھار کے ناظم محمد اکرم سعیدی اور نائب ناظم ماسٹر محمد ریاض، یونین کونسل نمبر 153 کے ناظم جعفر نوید اقبال اور نائب ناظم فرخ شفیق، یونین کونسل نمبر 159 کے ناظم ڈاکٹر عبدالخالق اور نائب ناظم عامر حسین، یونین کونسل 162 کے ناظم علامہ اختر محمود اور نائب ناظم مسعود احمد ان سب نے بھی اپنی اپنی یونین کونسل میں تقریبات منعقد کروائی۔ قائدین نے خطاب کے بعد دفتر کا افتتاح کیا۔ ان سب یونین کونسلوں میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

Minhaj-ul-Quran Faisalabad  

دس روزہ تقریبات کے تیسرے دن صوبائی حلقہ 62 کی یونین کونسلز کے دفاتر کے افتتاح کا شیڈول تھا مگر ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی المناک شہادت پر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد میں ایک روز سوگ منایا اس دن کے سارے شیڈول کو موخر کر دیاگیا تقریبات کے چوتھے دن امیر TMQ پنجاب محترم احمد نواز انجم، ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظمین رانا غضنفر علی اور پروفیسر غلام مرتضیٰ، ناظم دعوت خالد محمود رندھاوا، ناظم نشر و اشاعت غلام محمد قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد رانا نثار احمد شہزاد صوبائی حلقہ 64 کے دفاتر کے افتتاح کے لیے 5:30 بجے میاں چوک بائی پاس پہنچے توصوبائی حلقہ کے صدر چوہدری محمد اقبال اور ناظم عبدالمالک گل نے عمائدین علاقہ کے ساتھ استقبال کیا یونین کونسل 168 کے ناظم محمد اعظم واہلہ، نائب ناظم مبشر حسین واہلہ، یونین کونسل 167 کے ناظم لالہ محمد اشرف، نائب ناظم مزمل حسین، یونین کونسل 170 کے ناظم محمد کاشف، نائب ناظم بشارت علی، یونین کونسل 166 کے ناظم محمد اشرف گل، نائب ناظم غفور حسین، یونین کونسل 164 کے ناظم محمد نعیم قادری، نائب ناظم رانا راشد محمود، یونین کونسل 165 کے ناظم تنویر حسین رندھاوا، نائب ناظم نصیر احمد نے اپنی اپنی یونین کونسل میں پہنچنے پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔ تقریبات میں امیر پنجاب احمد نواز انجم اور انجینئر محمد رفیق نجم نے تحریک کا پیغام بہت احسن طریقے سے دیا ہر جگہ پنڈال کو خوبصورت بینز اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ آخر میں شرکاء کی خدمت میں ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔ اس دن کی تقریبات کا اختتام رات 1:30 بجے دعا کے ساتھ ہوا۔

Minhaj-ul-Quran Faisalabad Minhaj-ul-Quran Faisalabad

دس روزہ تقریبات کے پانچویں روز 16 جون بروز منگل صوبائی حلقہ 66 کی یونین کونسلز کے دفاتر کے افتتاح کا دن تھا امیر پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں راجہ محمد ندیم، انجینئر محمد رفیق نجم، حاجی محمد اشرف قادری، علامہ عزیز الحسن حسنی امیر علما ء کونسل فیصل آباد، پروفیسر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر سید اقرار حسین شاہ، رانا غضنفر علی پر مشتمل وفد شام 5:30 بجے اسٹیشن چوک میں پہنچا تو انتہائی شاندار استقبال کیا گیا وفد کو جلوس کی شکل یونین کونسل 218 میں لایا گیا یونین کونسل کے ناظم بابا عزیز احمد قادری، نائب ناظم محمد خالد محمود، یونین کونسل 213 کے ناظم حاجی محمد سلیم، نائب ناظم امتیاز حسین، یونین کونسل 211 کے ناظم منظور حسین، نائب ناظم شوکت علی بھٹہ، یونین کونسل 216 کے ناظم رانا محمد خالد، نائب ناظم سید منور حسین شاہ، یونین کونسل 217 کے ناظم ڈاکٹر مشتاق احمد، نائب ناظم اخلاق احمد رزاقی، یونین کونسل 204 کے ناظم چوہدری حشمت علی، نائب ناظم قمر عباس، یونین کونسل 203 کے ناظم خالد علی، نائب ناظم حافظ سخاوت علی، یونین کونسل 207 کے ناظم سید مقبول شاہ، نائب ناظم ماسٹر محمد رفیق، یونین کونسل نمبر 203 کے یونٹ نمبر 1 کے ناظم صابر سلطان، نائب ناظم رمیض احمدنے اپنے اپنے حلقہ جات میں وفد کا شاندار استقبال کیا پنڈال کو خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تقریبات میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی دفاتر میں مکمل ریکارڈ محترم استخار احمد ناظم صوبائی حلقہ 66 نے مہیا کیا صوفی نصیر احمد صدر PP-66 ناظم استخار احمد اور محمد نعیم قادری نے صوبائی حلقہ کے دفتر پہنچے پر قائدین کا شاندار استقبال کیا اس دن کی تقریبات کا اختتام یونین کونسل نمبر203 کے یونٹ نمبر 1 میں رات 2:00 بجے دعا کے ساتھ اختتام ہوا۔

Minhaj-ul-Quran Faisalabad Minhaj-ul-Quran Faisalabad

تقریبات کے چھٹے روز 17 جون بروز بدھ کو قائدین تحریک راجہ محمد ندیم ضلعی ناظم محمد رفیق نجم، امیر تحریک صوبہ سرحد مشتاق علی خان سہروردی، رانا غضنفر علی، خالد محمود رندھاوا، غلام محمد قادری اور ناظم یوتھ میاں کاشف محمود امیرتحریک پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں سہ پہر 6:00 بجے ناولٹی پل پر پہنچے انتہائی شاندار موٹر سائیکلز کے جلو س میں انہیں PP-70 کی یو نین کونسل 256 میں لایا گیا۔ یونین کونسل کے ناظم عاصم رضا، نائب ناظم حافظ محمد عثمان صادق نے وہاں پر استقبال کیا۔

Minhaj-ul-Quran Faisalabad Minhaj-ul-Quran Faisalabad

 صوبائی حلقہ 70 کے صدر دلبر حسین قادری اور ناظم ملک اجمل عزیز نے صوبائی حلقے کے دفتر کی تقریب انتہائی شاندار طریقے سے منعقد کی، شام 8:00 بجے صوبائی حلقہ 69 کے صدر میاں محمد امجد قادری اور نائب ناظم محمد یعقوب قادری کی قیادت میں قائدین کا جلوس کی شکل میں ڈی ٹائپ کالونی سمندری روڈ پر استقبال کیا، یونین کونسل 245 کے ناظم لیاقت علی چشتی، نائب ناظم غلام فرید چشتی، یونین کونسل 243 کے ناظم شہباز احمد، نائب ناظم عابد قادری، یونین کونسل 252 کے ناظم رفعت محمود قادری، نائب ناظم قاری محمد جاوید، یونین کونسل 238 کے ناظم محمد الیاس، نائب ناظم قیصر حیات، یونین کونسل 251 کے ناظم محمد ارشد خاں، نائب ناظم حافظ شوکت علی نے اپنے اپنے علاقے میں شاندار استقبال کے ساتھ خوبصورت تقریبات کا انعقاد کیا معززین علاقہ کی خاصی تعداد شریک ہوئی۔ تقریبات میں امیر پنجاب احمد نواز انجم، امیر تحریک سرحد مشتاق علی خاں سہر وردی، انجینئر محمد رفیق نجم، خالد محمود رندھاوا نے خوبصورت انداز میں تحریک اور قائد تحریک کا تعارف پیش کیا معاشر ے میں تحریک کے کردار پر روشنی ڈالی گئی شرکاء تقریبا ت کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی اس دن کی تقریبات کا اختتام رات 2:15 بجے دعا کے ساتھ ہوا۔

Minhaj-ul-Quran Sidhar Faisalabad Minhaj-ul-Quran Sidhar Faisalabad

ساتویں روز 18 جون بروز جمعرات امیر تحریک پنجاب محترم احمد نواز انجم کی قیادت میں قائدین کا وفد جس میں امیر تحریک سرحد مشتاق علی خاں سہر وردی، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا غضنفر علی، غلام محمد قادری، خالد محمود رندھاوا، رانا نثار احمد شہزاد، امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری PP-70 کی یونین کونسل 262 کے ناظم محمد سلیم قادری، نائب ناظم حاجی محمد فاروق نے شاندار استقبال کیا قائدین شام 6:30 بجے پاکستان چوک گلشن کالونی پہنچے تو صوبائی حلقہ 71 کے صدر ملک سرفراز حسین قادری اور ناظم ملک ناصر محمود قادری کی قیادت میں تقریبا 150 موٹر سائیکل سواروں کے جلوس نے استقبا ل کیا منی ٹرک پر ساؤنڈ سسٹم پر تحریکی ترانے پیش کئے جا رہے تھے اور شیخ الاسلام کی قد آور تصور بھی ٹرک کے فرنٹ پر موجود تھی۔ صوبائی حلقہ کے دفتر کے افتتاح کے بعد یونین کونسل 281 کے ناظم غلام نبی قادری نائب ناظم ملک لیاقت علی راہی نے استقبال کی تقریب کا اہتمام کیا۔ یونین کونسل 283 کے ناظم محمد سہیل نائب ناظم حافظ محمد وقاص نے رانا غضنفر علی نائب ناظم تحریک فیصل آباد کی سرپرستی میں انتہائی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں عمائدین علاقہ کی تعداد 500 سے زائد تھی۔ رانا غضنفر علی کی سرپرستی میں علاقہ کو سو جھنڈو ں اور چالیس بینز کے ساتھ دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ یونین کونسل 274 کے ناظم حافظ ممتاز احمد، نائب ناظم محمد ساجد ملک نے اصغر علی فریدی کی سرپرستی میں شاندار استقبال کیا اور آتش بازی کا بھر پور مظاہر ہ کیا گیا علاقے سے تقریبا ً 300 افراد نے شرکت کی یونین کونسل 268 کے ناظم سید حنیف شاہ گیلانی ایڈووکیٹ اور نائب ناظم حافظ رب نواز نے خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا عمائدین علاقہ کے علاوہ حاجی محمد عنایت اللہ قادری ناظم ویلفیئر فیصل آباد، علامہ محمد عارف صدیقی، حافظ محمد سرفراز سیالوی، قاری محمد امجد، شیخ ریاض احمد، شیخ اعجاز احمد، صوفی محمد انور نے خصوصی شرکت کی تقریب کا اہتمام رات 12:30 بجے دعا کے ساتھ ختم ہوا۔

Minhaj-ul-Quran Faisalabad Minhaj-ul-Quran Faisalabad

Minhaj-ul-Quran Faisalabad Minhaj-ul-Quran Faisalabad

Minhaj-ul-Quran Faisalabad Minhaj-ul-Quran Faisalabad

تبصرہ

Top