سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن میرپور کے رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زلزلہ سے زخمی ہونے والے غریب شہریوں کے علاج کے لیے ادویات کا عطیہ دیا، یہ عطیہ ایم ایس ڈی ایچ کیو میر پور ڈاکٹر فاروق نور کو دیا گیا، اس موقع پر ظفر اقبال طاہر، پروفیسر محمد رشید صدیقی، سید ارشد بخاری، محمد الیاس ملنگی، مقصود مغل، سردار شہزاد موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد کا میر پور کے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کا دورہ۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر سید امجد علی شاہ شامل تھے۔ منہاج القرآن میر پور تنظیم کے راہنما ظفر اقبال، شاہد محمود قادری، حافظ احسان الحق ودیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مالی مدد کی گئی۔ راہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور میں زیر علاج مریضوں کے لیے ادویات بھی دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 20 ستمبر 2019ء کو اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت تحریک کے رہنماء امیر تحریک یونس القادری نے کی۔ اجلاس کا ایجینڈا میں MWF کے تحت میڈیکل کیمپ اور 2 مستقل بنیادوں پر کلینکس کے قیام اور اجتماعی شادیوں کی منظوری شامل تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ قربانی کے لیے قائم کردہ کیمپ میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ اور منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے مرکز کی طرف قربانی مہم کی خصوصی نگرانی کی۔
منہاج القرآن لوئر سندھ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ حیدر آباد، سیہون شریف، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھر کے علاقے عمر کوٹ میں جانور ذبح کئے گئے۔ تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات نے قربانی کر کے گوشت کے پیکٹ بنا کر غریب، مسکین اور بے سہارا افراد میں تقسیم کئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، لورالائی، کوہلو، لسبیلہ، چھتر، صحبت پور، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد اور دیگر کئی علاقوں میں قربانی کے جانور ذبح کئے گئے اور گوشت غربا و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن لوئر سندھ کے زیراہتمام چھتر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر قربانی کے جانور ذبح کیے گئے اور گوشت بھی بنایا گیا۔ سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، سیہون شریف، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھر کے علاقے عمر کوٹ میں قربانی کے جانور ذبح کئے گئے۔ بعدازاں گوشت کے پیکٹ بنا کر غریب، مسکین اور بے سہارا افراد میں تقسیم کئے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کے دیگر علاقہ جات کی طرح بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، لورالائی، کوہلو، لسبیلہ، چھتر، صحبت پور، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد اور دیگر کئی علاقوں میں قربانی کے جانور ذبح کئے گئے اور گوشت غربا و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عیدالاضحی پر لاہور سمیت ملک بھر میں ہزاروں جانور قربان کر کے سنت ابراہیمی کو ادا کیا گیا، اجتماعی قربانی کے گوشت کو مستحقین میں تقسیم کیا گیا، گوشت کی تقسیم کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے وسیع انتظام کیے تھے، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ کی نگرانی میں 35 سے زائد ذیلی کمیٹیوں نے قربانی کا گوشت ہزاروں ضرورت مند افراد کے گھروں تک پہنچا کر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عیدالاضحی کا مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا،لاہور میں اجتماعی قربانی کے لیے کیمپ لگائے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال 100 سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کے کیمپ لگیں گے، جہاں مستحقین تک بلاتاخیر قربانی کا گوشت پہنچانے کےلئے منہاج ویلفیئر کے سینکڑوں رضاکاران خدمات انجام دیں گے۔ اجتماعی قربانی کے مرکزی انتظامات لاہور میں ایک جدید سلاٹر ہاؤس میں کئے گئے ہیں۔ قربانی کے سینکڑوں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے جائیں گے۔ اجتماعی قربانی مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے علاوہ بھائی چارہ کے فروغ کا ذریعہ بھی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے یورپ، امریکہ، مڈل ایسٹ میں مقیم مسلم خاندانوں کو اجتماعی قربانی میں شامل ہونے کے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس حوالے سے رجسٹریشن ڈیسک مرکزی سیکرٹریٹ، آغوش کمپلیکس اور کنٹری ڈائریکٹر کے مرکزی دفاتر میں قائم کیے گئے ہیں، اس سال ہزاروں افراد اجتماعی قربانی میں شریک ہوں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے زیر اہتمام 13 اور 14 جولائی 2019 کو پیرس میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا، ناروے، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، انگلینڈ، سپین اور یونان سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدور، جنرل سیکرٹریز، ایڈمنسٹریٹرز، اکاؤنٹنٹس، فنانس ڈائریکٹرز اور دیگر ایگزیکٹوز شریک ہوئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا نے دریائے جہلم کے کنارے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء و دیگر ضروریات زندگی کی چیزوں متاثرین میں تقسیم کی گئی۔
سرگودھا دریائے جہلم کے کنارے سیلاب زدہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کا امدادی کیمپ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات، کھانے پینے کی اشیاء و دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں بھی تقسیم کی گئیں۔
منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن گنجیانہ نو شیخوپورہ کے زیراہتمام مستحقین کے لیے رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجیانہ نو کے کے عہدیداروں نے 70 سے زائد مستحق فیملیز میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا، رمضان پیکج میں آٹا، چینی، دالیں، شربت اور گھریلو استعمال کی دیگر چیزیں شامل تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.