سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حسب سابق مرکز پر اجتماعی قربانی کے علاوہ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں ایک سو سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ پنجاب کے 57، صوبہ سرحد کے گیارہ، اندرون سندھ 10، کراچی دو اور بلوچستان چار اور کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے چھ شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک نے مرکزی قربان گاہ ٹاؤنشپ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مرکزی سطح پر لاہور میں، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اجتماعی قربانی تحصیلی سطح تک کی جا رہی ہے اور 2000 سے 2400 جانور جن میں گائے، دنبے اور بکرے شامل ہیں قربان کئے جائیں گے اور تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان پورے ملک میں غرباء میں گوشت تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، شمیم احمد نمبردار، توقیر اعوان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 21 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 2 دسمبر بروز اتوار منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک تھے۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی قائدین اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ اس سامان میں آٹا، چینی، چاول، کپڑے، منرل واٹر، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گزشتہ دنوں مرکزی سیکرٹریٹ سے امدادی سامان کے ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کیئے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد عاقل ملک نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس مصیبت کی گھڑی میں دکھی انسانیت کے ساتھ ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ متاثرہ جگہوں پر تحریک منہاج القرآن کے ورکرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کے بعد جہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے وہاں پر ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے مستقل بنیادوں پر فلاحی منصوبوں کا بھی آغاز کیا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ نے جہاں زندگی کے تمام شعبہ جات کو متاثر کیا وہاں پر تعلیم کا نظام بطور خاص بری طرح متاثر ہوا۔ جہاں سینکڑوں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز منہدم ہوئیں وہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلباء وطالبات کو بھی اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا۔ ایسے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز کا فیصلہ کیا یوں تو یہ سلسلہ اسی وقت شروع ہو گیا تھا جب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے دوران خیمہ بستیوں میں سکولز کا آغاز کیا گیا تھا لیکن بعدازاں ان سکولوں کو مستقل کرنے کے بارے میں بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ اسی مقصد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مرکزی تنظیم کی طرف سے متاثرہ علاقوں کا کئی دفعہ وزٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں زمین کی خریداری، نشاندہی، نقشہ جات اور سٹرکچر پلان تیار کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریب مؤرخہ 6 مئی 2007 بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے غریب اور نادار خاندانوں کے 23 جوڑوں کی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فی شادی ایک لاکھ روپے کے حساب سے 23 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔ پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور بینڈ باجے کا بھی انتظام موجود تھا۔ سینکڑوں مہمانوں کے لئے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پنڈال وقفے وقفے سے جیوے جیوے طاہر جیوے اور مصطفیٰ کی ہے کلی طاہرالقادری کے نعروں سے گونجتا رہا۔ تقریب میں شریک ہونے والے جوڑوں کا تعلق لاہور، صوابی، راولپنڈی، مانگا منڈی، اوکاڑہ، مظفر آباد، مرید کے، پاکپتن، گوجر خان، جھنگ، نارنگ منڈی، مانسہرہ، دیپالپور اور لاڑکانہ سے تھا۔ اس پروقار تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ تقریب کے دوران صدر دارالافتاء منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے 23 جوڑوں کے نکاح کا اعلان کیا اور وضاحت کی ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ کرایا گیا ہے۔
ترکی کی بڑی فلاحی تنظیم "اوروپا ترک اسلامک بلرلگی" (ATIB) کا ایک وفد گذشتہ دنوں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دعوت پر دورہ پاکستان پر آیا۔ اس وفد میں ابراہیم ارز، وحید مراپا اور دیگر اراکین شامل تھے۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کے بعد پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں عیدالاضحیٰ منائی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہاں زندگی کے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں ہمہ وقت کوشاں ہے وہاں ویلفئیر کے شعبہ میں بھی تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ گزشتہ تین سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے اس سلسلے میں مورخہ یکم جنوری 2007 بروز پیر عید الاضحی کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن (ویمن لیگ) نے لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کھانے کی تقسیم کا اہتمام کیا۔
نہایت افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ تحریکِ منہاج القرآن کے قابل صد احترام ورکر اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محترم شہزاد اختر شفیع صاحب اس دنیا فانی سے ابدی دنیا کی طرف رحلت فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
تحریکِ منہاج القرآن سوہاوہ کے تحت جاری فلاحی منصوبہ جات
موجودہ دور میں انسانیت گھمبیر مسائل سے دوچار ہے۔ انسان غربت، مہنگائی، بے روزگاری بنیادی سہولتوں کی کمی اور سب سے بڑھ کر جہالت کے ہاتھوں جس طرح پس رہا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ ترقی پذیر ملکوں میں آباد 4.4 ارب انسانوں میں سے تقریباً اڑھائی ارب سے بھی زیادہ صحت اور صفائی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.