سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کی اس بے رحمانہ وسفاکانہ، ظالمانہ رسم و رواج اور حالات کی سنگینی کا صحیح وقت پر تدارک کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 515 غریب و بے سہارا بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کر چکی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے تحت اجتماعی شادیوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
منہاج فری ڈسپینسری بھروکی تحصیل ڈسکہ کا افتتاح 7 ستمبر 2010ء کو کیا گیا۔ محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری نے فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر سرور بھنگو اور حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود اور میڈیا ایڈوائزر غلام مصطفیٰ قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
فیصل آباد کے باسیوں اور غیور عوام نے اپنے راہنما ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر اعتماد کیا۔ سارے ضلع کے نظام کو کنٹرول کرنے اور جمع شدہ اشیاء کی سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت ترسیل کے لیے ایک مرکزی کیمپ دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ A فیصل آباد میں محترم سید حمایت رسول قادری کی نگرانی میں قائم کیاگیا۔
گذشتہ سال 19 اپریل 2009 کو ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیدار اور تعمیراتی ٹیم کے ایکسپرٹ ممبر نے جگہ کی dimention کرائی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اکوڑہ خٹک کی خیمہ بستی میں چارسدہ کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے شادی کی تقریب منعقد کی گئی، شادی خانہ آبادی کی یہ تقریب 11 اکتوبر 2010ء کو منہاج خیمہ بستی کے قریب ایک اسکول میں منعقد ہوئی۔ پنڈال کو مختلف رنگوں کی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔
مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے سلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ قائد تحریک کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے ویمن لیگ نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ عید کا دن سیلاب زدگان کی خیمہ بستیوں میں گزارا اور خواتین اور بچوں میں نقدی، عید گفٹس اور تحائف تقسیم کئے۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ملک بھر میں تنظیمات کے طرح منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے بھی متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے خصوصی امدادی اعتکاف مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
منہاج اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ میں مورخہ 01 اکتوبر 2010ء کو پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انقعاد کیا، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ تقریب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے جمع کی گئی خطیر رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کردی گئی ہے۔
پاکستان کی تاریخ کے حالیہ بدترین سیلاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن راولپنڈی، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے کارکنان نے دن رات ایک کر کے متاثرین سیلاب کی خدمت کی۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کی جانب سے متاثرین کے لیے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں متاثرین سیلاب کی خدمت کے لیے تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے عہدیداران و کارکنان کے وفد نے مظفر گڑھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر چوہدری عباس احمد گھمن نے کی جبکہ صفدر علی بٹ، محمد ناصر قادری، راشد رفیق، سجاد احمد، ظہیر احمد، شمس اقبال، ریاض قادری اور اللہ دتہ وفد میں شامل تھے۔
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 18 ستمبر 2010ء کو پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے عظیم الشان فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بھر پور شرکت نے اسے ایک یادگار عید فیسٹیول بنا دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیراہتمام مختلف علاقوں سے متاثرین سیلاب کے لئے بھیجے گئے امدادی قافلوں کی روانگی، اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں قائم منہاج خیمہ بستیوں میں سامان اور عید کے تحائف کی تقسیم کے مختلف مناظر
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے عہدیداران نے مظفرگڑھ کے علاقہ چک روڑی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے عید کیمپ لگایا جس میں 2 ہزار متاثرہ خاندانوں کو کھانا کھلایا اور بچوں کوکھلونے اور نقد عیدی دی گئی، کیمپ کے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس تھے جنہوں نے تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کی خیمہ بستی میں آئے ہوئے تمام متاثرین کو عیدگفٹ پیکج دیا۔
سیلاب سے بے گھر افراد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اکوڑہ خٹک اور نوشہرہ میں قائم خیمہ بستیوں میں متاثرہ خاندان کی کفالت کا سلسلہ جاری ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت اکوڑہ خٹک کی خیمہ بستی میں قائم سکول کا افتتاح ممبر گورننگ باڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اور ممتاز آرٹسٹ عثمان پیر زادہ نے کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صدر یوتھ لیگ میاں محمد کاشف کی سربراہی میں 20 رکنی وفد کے ہمراہ 4 ٹرکوں کا قافلہ عید سے ایک دن پہلے راجن پور کی طرف عازم سفر ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.