سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 24 اور 25 مارچ 2009ء کو چائنیز طلباء اور طالبات کے دو الگ الگ وفود نے منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چُنگ، ہانگ کانگ کا مطالعاتی دورہ کیا اور اسلام اور پاکستانی ثقافت میں بڑی ہی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اور محترم حافظ محمد نسیم نقشبندی نے ان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔
امام الحرم الشریف الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم الطالب 23 اکتوبر بروزجمعرات منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چُنگ میں تشریف لائے۔ امامِ کعبہ کی آمد پرسینکڑوں افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بچوں نے معزّز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ہانگ کانگ میں سعودی سفارت خانے کے احباب، جامع مسجد کولون کے چیف امام مفتی محمد ارشد، بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 30 جولائی 2008ء کو کھوائی چُنگ میں عظیم الشان معراجِ مصطفیٰ کانفرنس منعقدہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چنگ نے کیا تھا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ ایم آئی ایس باچہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانک کانگ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی اور دیگر قائدین تحریک بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.