سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء بروز اتوار کو شی ہنگ سٹی کے بہت بڑے سپورٹس کمپلیکس میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم سکالر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ غلام ربانی تیمور منہاج القرآن کوریا تنظیم کی دعوت پر مورخہ 18 فروری 2011ء کو انچھن ایئر پورٹ (سیؤل) پہنچے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے صدر حافظ محمد نعمان صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 19 فرروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی60 ویں سالگرہ کی تقریب کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مورخہ 19 نومبر 2010 بروز جمعۃ المبارک کو جامع مسجد منہاج القرآن و اسلامک سنٹر سووان سٹی کوریا کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے سیؤل سٹی کوریا میں MYOUNG JI یونیورسٹی عربی ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ کی دعوت پر مورخہ 18 نومبر 2010ء کو وزٹ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مورخہ 17 نومبر 2010ء کو تھیگو سٹی کوریا میں محمد فیصل چیمہ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عید ڈنر میں شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر پوسان (کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 16 نومبر 2010ء بعد نماز عشاء تربیتی نشست منعقد ہوئی جس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام مورخہ 21 نومبر 2010ء بروز اتوار دن 12:00 بجے عظیم الشان ’’پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے اور فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے دورہ کوریا کے دوران بنگلہ دیشی کمیونٹی کے بھائیوں نے مورخہ 20 نومبر 2010ء کو المدینہ مسجد و منہاج اسلامک سنٹر شیواء آنسن میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام مورخہ 19 نومبر 2010ء کو عثمانیہ ریسٹورنٹ اتے وان سیؤل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد شاکر نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مردان علی قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے صدر محمد جمیل چودھری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی کوریا آمد پر شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری ہانگ کانگ اور جاپان کا تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مورخہ 16 نومبر 2010ء کوریا کے 6 روزہ تنظیمی دورہ پر کیمے ایئر پورٹ پوسان سٹی کوریا پہنچے۔
سئیول مائی گریٹ کمیونٹی سنٹر ساؤتھ کوریا میں مورخہ 8 اگست 2010ء بروز اتوار کو جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے امیر محمد جمیل قادری کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔ منہاج القرآن کے وفد میں محمد مردان علی قادری ناظم انچھن سٹی، چوہدری محمد استخار ناظم خواجہ دونگ سٹی، رانا محمد فاروق ناظم میڈیا انچھن سٹی کے علاوہ تحریک کے دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 10 جولائی2010ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر ھائینگ سٹی (تھیگو) میں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم ولادت کے حوالہ سے ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت سید مجتبی حسین شاہ نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیگو سٹی کے زیراہتمام مورخہ 20 جون 2010ء کو تھیگو اسلامک سنٹر میں ’’اسلام اور دہشت گردی‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ساؤتھ کوریا کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.