سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 21 ستمبر بروز جمعۃالمبارک بوقت 8:30 بجے صبح بمقام انمول شادی ہال ریلوے پھاٹک پتوکی میں امریکہ میں بنائی گئی گستاخانہ فلم کے خلاف عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیاگیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حجرہ شاہ مقیم میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا اجراء کیا گیا۔ جن کے اختتام پر المعصوم گرلز ہائی سکول حجرہ شاہ مقیم میں 16 جون 2012ء کو تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام مورخہ 8 جون 2012ء بروز جمعۃ المبارک "اوکاڑہ آرٹس کونسل" ضلع کچہری میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی میں ضلعی امیر محمد حفیظ قادری، نائب امیر محمد مشتاق، نائب صدر چوہدری ریاست علی چدھڑ، صدر تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ خالد محمود قادری، صدر حویلی لکھا حاجی محمد ریاض سدیدی، صدر رینالہ خورد حاجی محمد بشیر عظیمی، صدر دیپالپور چوہدری تصدق حسین اور صدر حجرہ شاہ مقیم سہیل فریدی بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام عظم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ گلشن ارشاد (ناظمہ تربیت) اور محترمہ نبیلہ یوسف (مرکزی نمائندہ) نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 7 جنوری 2012ء بروز ہفتہ کو ایک تربیتی نشت کا اہتمام کیاگیا جس میں مرکزی ناظم دعوت (دروس عرفان القرآن ) علامہ ظہیر احمد نقشبندی اور مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام بلڈ ڈونر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حویلی لکھا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور بالخصوص طلبہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کو خون دینے کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا گیا۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 20 فروری 2011ء کو اوکاڑہ میں ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کے اجراء کیلئے معلمین و معلمات کا تربیتی کیمپ منعقد ہوا جس میں 50 سے زائد سکالرز نے شرکت کی۔ مرکز سے ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی اور معلم کبیر عرفان القرآن کورس محمد شفیق البغدادی نے شرکت کی
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر انتظام مصطفوی کار کنان کے لئے مورخہ 16 مئی 2010ء کو ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نائب ناظم تنظیمات پنجاب، جناب محمد اقبال نے کی۔ اس ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویلفئیر سوسائٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کی تنظیم نو کےسلسلہ میں ایک اجلاس زیر صدارت جناب چوہدری محمد اقبال نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کاآغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری علی عظمت کو نصیب ہوئی۔ ایم ایس ایم کے صدر علی رضا نے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام سالانہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت تحریک کے ضلعی صدر جناب محمد حفیظ قادری نے کی۔
مؤرخہ 18اکتوبر 2008ء کو تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں شرکت کرنے والے متعکفین کے اعزاز میں ایک شاندار عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا، تقریب منہاج ماڈل سکول حویلی لکھا میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کی صدارت حاجی منظور علی نوری صاحب نے کی۔
منہاج ماڈل انگلش میڈیم سکول حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کی افتتاحی تقریب مورخہ 31 اگست 2008ء کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور پروفیسر محمد رفیق سیال مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے مرکزی نائب ناظم سید منور شاہ کاظمی البغدادی کا حجرہ شاہ مقیم میں عرفان القرآن کورس ختم ہو گیا۔ مورخہ 2 جون 2008ء کو شروع ہونے والے اس عرفان القرآن کورس کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ حجرہ شاہ مقیم نے کیا جبکہ میاں حاجی اجمل نواز بھٹی نے اس کی سرپرستی کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.