سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ میں منعقدہ روحانی اجتماع بسلسلہ شب براءت میں شرکت و خطاب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈپٹی چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے ہانگ کانگ کے دورہ کے دوران منہاج القرآن اسلامک سنٹر سن پو کونگ پہنچے جہاں انہوں نے کمیونٹی کے اراکین، سنٹر کے عہدیداران، علماء کرام، رفقاء و اراکین سے ملاقات کی۔ اسلامک سنٹر میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ مختلف ادوار میں فکری و عملی تقسیم کا شکار رہی ہے، مگر اعتدال پر قائم طبقے سے وابستگی اللہ کی خاص نعمت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ڈاکٹر محی الدین نحوی (امام جامع مسجد کولون، ہانگ کانگ) سے ملاقات جامع مسجد کولون ہانگ کانگ کی سب سے بڑی اور تاریخی مسجد ہے اور نیتھن روڈ، تسم شا تسوئی میں واقع مسلمانوں کا مرکزی روحانی، تعلیمی اور سماجی مرکز سمجھی جاتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جامع مسجد کولون ہانگ کانگ میں منعقدہ "تقریبِ تقسیم اسناد" میں خصوصی شرکت و خطاب۔ تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ قرآنِ مجید حضور نبی کریم ﷺ کا وہ دائمی معجزہ ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام پاکستان کلب میں منعقدہ ایجوکیشن فار آل سیمینار میں خصوصی شرکت و خطاب
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی اور چینی زبان میں ترجمہ شدہ کتب ”ہانگ کانگ سنٹرل لائبریری“ میں رکھے جانے کا معاہدہ ہواہے۔ معاہدہ پر ”مسٹرلی“ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف لائبریریز، سینئر لائبریری منیجر ڈاکٹر کارن چن اور ڈسٹرکٹ کونسلر وممبر آف ہانگ کانگ پبلک لائبریریز ایڈوائزری کمیٹی ڈاکٹر رضوان اللہ نے دستخط کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہانگ کانگ میں ایک بہت بڑی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے دوران اتحاد امت و اتحاد بین المسلمین کی فکر کے فروغ کیلئے”ملی مجلس سیرت ہانگ کانگ“ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے امت تفرقہ بازی کو ختم کر دے۔
جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ یہ دور فتنوں سے بھرپور ہے، عصرِ حاضر کا سب سے بڑا فتنہ نوجوان نسل کو مختلف حیلے بہانوں سے حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی محبت اور تعلیمات سے دور کرنا ہے۔
شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب، جمعہ کے اجتماع سے ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ میں پیروی کے لیے نہایت خوبصورت اور عمدہ نمونۂ عمل اور نمونۂ حیات موجود ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست (نفلی اعتکاف) کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں کیا گیا۔اس اہم نشست میں عوام الناس بالخصوص نوجوانوں نے خصوصی شرکت کی اور بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی نشستوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل استقبال ربیع الاول مورخہ 24 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد کولون میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز علامہ اسد صدیق نے تلاوت قرآن کریم سے کیا جبکہ نعت شریف ثقلین ریاض نے پیش کی۔ علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ایمان کی بقا فقط تعلق و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم میں ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کامیابی کا راز اسی میں تھا کہ وہ پیارے آقا کریم صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت، عشق اور ادب میں فنا تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 13 اگست بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر سن پو کنگ میں محفل شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کیا۔
ہانگ کانگ میں Christian Faith Hope Love Church کے ایک 20 رکنی وفد نے منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ، علامہ محمد طیب شمیم اور علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمان وفد کے ساتھ تعارفی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے اسلام کے بنیادی عقائد اور تعلیمات کے بارے میں مفصل گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ایک عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات اقدس کو خالق کائنات نے وہ مقام و مرتبہ عطا کیا ہے جو کائنات میں کسی اور نبی کو عطا نہ ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 17جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون 2014 کو بیگناہ کارکنوں کا خون کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم اور سیاہ ترین باب ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.