سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی یوتھ کیبنٹ نے رفیق صدیقی کو مرکزی سیکرٹری جنرل اور مدثر فاروق کو نائب صدر منتخب کر لیا۔ سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور مرکزی صدر MYL بابر چوہدری نے انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
حکومت پاکستان نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے مابین رواداری کے فروغ اور قیام امن کیلئے کی جانیوالی عملی کاوشوں کے اعتراف میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کو وفاقی وزارت بین المذاہب رواداری و قومی ہم آہنگی کی مشاورتی کونسل کا ممبر اور متروکہ وقف املاک (غیر مسلم اوقاف) حکومت پاکستان کا ممبر بورڈ نامزد کیا ہے۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ٹیک کلب میں ہونے والی فکری نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے مگر موجودہ انتخابی نظام صرف انہیں آگے آنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو 6 دھائیوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ فوج ایک ذمہ دار اور محب وطن ادارہ ہے اور پاکستان کے دفاع کا ضامن ہے مگر ملک کے دیگر طبقات بھی جنرلز کی طرح محب وطن اور ملکی مفادات کو عزیز رکھنے والے ہیں۔ موجودہ مسائل کا حل تین سال کیلئے غیر سیاسی حکومت کا قیام ہے جو ملک کو نیا سوشل آرڈر، نیا سیاسی نظام دے تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن ہو سکے۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستانی قوم کو نام نہاد جمہوریت کے جال میں پھنسا دیا گیا ہے۔ یہ سرمایہ دارانہ جمہوریت اور تجارتی سیاست ہے جس کا رواج اس وقت پاکستان میں عروج پر ہے، اسے جمہوریت کہنا اس کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام، جمہوریت نہیں نظام مجبوریت ہے۔ قوم حقیقی تبدیلی چاہتی ہے تو موجودہ نظام انتخاب کے خلاف بغاوت کر کے سڑکوں پر نکل آئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب 24 مئی 2012 کو منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 20 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور کے صفہ ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے پاکستان بھر سے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔
شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام نے خونی رشتوں کے احترام بارے جو تعلیمات دی ہیں ان کی اہمیت سے دنیا کا کوئی معاشرہ انکار نہیں کر سکتا۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے لئے قرآن حکیم اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں واضح احکامات ہیں۔ ماں کے حقوق کی ادائیگی کو اسلام نے خصوصی اہمیت دی ہے اور بندے کے لئے اللہ کی محبت کو سمجھانے کے لئے بھی اس نے ماں کی محبت کی مثال دی ہے کہ وہ ماں سے ستر گنا زیادہ پیار کرتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 03 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں صفہ ہال پر منعقد ہوا۔ اس روحانی اجتماع میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق عظیم سیاست دان، دانشور ہی نہیں بلکہ قوم کے سب سے بڑے فکری رہنما تھے۔ ڈاکٹر اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں کو جہد مسلسل کی تلقین کی اور نوجوان نسل کو سادہ اور فطری زندگی پر قناعت کا درس دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مذاہب کے درمیان مکالمے کا عمل شروع کر کے انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ان کے فتویٰ نے پوری دنیا کو فکری و عملی رہنمائی دی ہے۔ شیخ الاسلام کی امن کے قیام کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ سے آئے ہوئے گلوبل مشن اوئیرنس کے صدر ریورنڈ ڈاکٹر لیف ہیتھ لینڈ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن 8 اپریل 2012ء کو دنیا بھر میں منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کی مرکزی تقریب کا اہتمام تحریک منہاج القرآن لاہور نے کیا تھا۔ مرکزی تقریب کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 222 شہروں، مقامات اور جگہوں پر ورکرز کنونشن کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے شرکاء منہاج ٹی وی کے ذریعے اس پروگرام میں شریک تھے۔ کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 8ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 3 مسیحی اور 21 مسلمان جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ 1500 مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اپریل کو منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے امیر چوہدری اسماعیل سندھو آج مورخہ 19 مارچ 2012 کو مختصر علالت کے بعد لاہور میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر کتب نمائش مورخہ 27 تا 28 فروری 2012 کو ایوان اقبال آرٹ گیلری لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں لاہور بھر سے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء اور اساتذہ نے اس نمائش میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیٹرز میں غیر مسلم اقلیتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.