سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 48 واں پروگرام 10 دسمبر 2009ء کو ہوا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے خلاف ماہ دسمبر کے اس پروگرام کو "شب دعا" کا نام دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوری اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا 2 روزہ اجلاس 12 اور 13 دسمبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ مجلس شوریٰ کے نو منتخب صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اجلاس کی پہلی بار صدارت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے مرد و خواتین عہدیداران اور شوریٰ ممبران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع سالانہ محفل قرات و نعت منعقد ہوئی۔ یہ محفل 10 نومبر 2009ء کو بزم قادریہ کے زیراہتمام صفہ ہال (گوشہء درود) تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حسین پورہ، واہگہ ٹاؤن، لاہور کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مورخہ 15 نومبر 2009ء کو ہوا جس میں بلڈ گروپنگ، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ اور ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کی گئی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس 7، 8 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوا۔ جس کا باقاعدہ آغاز محترم کاشف چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت شریف کی سعادت محمد اویس کموکا نے حاصل کی۔ اجلاس میں 100 سے زائد ممبران یوتھ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام 9 نومبر یوم اقبال کے موقع پر لوگوں میں فکر اقبال سے شناسائی پیدا کرنے کیلئے ’’پیام اقبال کارواں‘‘ چلایا گیا۔ جس کی قیادت ایم ایس ایم، لاہور کے صدر حافظ رمضان نیازی نے کی۔ کارواں مرکز سے صبح 10 بجے لاہور کے مختلف ٹاؤنز کی طرف روانہ ہوا۔
حکیم الامت شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 133ویں یوم پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں 9 نومبر 2009ء کو مزار اقبال پر حاضری دی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 5 نومبر 2009ء کو منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدرات امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
تحريک منہاج القرآن کي مرکزي نظامت بين المذاہب رواداري کے وفد نے ہندو برادري کے مذہبي تہوار ديوالي ميں شرکت کي۔ 17 اکتوبر 2009ء کو لاہور کے شری کرشنا مندر راوی روڈ پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان نے ديوالي کي تقريب ميں منہاج القرآن کے وفد کو خصوصي طور پر مدعو کيا تھا۔
تحريک منہاج القرآن کا 28 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 17 اکتوبر 2009ء کو منایا گیا۔ يوم تاسیس کي تقريب میں مرکزی قائدین، وابستگان اور رفقاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
تحريک منہاج القرآن کے گوشہ درود کي ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علي النبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ميں ماہ اکتوبر کا روحاني اجتماع 8 اکتوبر 2009ء کو منعقد ہوا۔ گوشہ درود کے روحاني اجتماع کو " فيميلز کے ليے حلقہ ہائے درود کا افتتاحي پروگرام" کا نام ديا گيا۔
عصر حاضر میں دعوت و اقامت دین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے "عصر حاضر میں دعوت و اقامت دین" کے موضوع پر خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ دنیا میں ایک زمانہ آئے گا جب ایسے لوگوں کو اقتدار دیا جائے جو خواہشات نفس پر عمل کرنے والے ہوں گے۔ یہ لوگ بے حمیت ہوں گے اور کرپٹ ہوں گے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ قیامت کے دن کوئی شخص کسی کو نفع نہیں دے سکےگا سوائے اس شخص کے جو قلب سلیم لے کر آئے گا۔ قیامت کے دن اولیاء اور اتقیا ایک دوسرے کے لیے نفع مند ہوں گے۔ آپ نے کہا کہ دوست وہ ہوتا ہے جو کسی پر احسان بھی کرے تو اسے خبر نہ ہو۔ دوست کو ہی ولی کہتے ہیں اور جو رب کا دوست یعنی ولی ہوگا تو اس کا حال کیا ہوگا۔
تحريک منہاج القرآن کا 19واں سالانہ عالمي روحاني اجتماع 17 ستمبر 2009ء کي شب جامع المنہاج بغداد ٹاون، ٹاون شپ ميں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوا۔ جو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ توبہ قرآن سنت کے فہم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ جب تک بندہ اللہ سے ڈرے گا نہیں تو اس وقت تک اس کو توبہ کی قدر نہیں ہوگی۔ جب بندے کو پتہ ہوگا کہ مولا نے اس کا حساب لینا ہے اور وہ کہیں اس حساب میں فیل نہ ہوجائے تو اس سے بچنے کے لیے بندہ توبہ کی راہ تلاش کرے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.