تحريک منہاج القرآن دھدو بسرا ڈسکہ کے زيراہتمام محفل نعت

شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي 59 ويں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن دھدو بسرا تحصيل ڈسکہ نے خصوصي محفل نعت کا اہتمام کيا۔ محفل نعت ميں Ashdaq Ahmed Basra، Excise Officer، ناظم چودھري غفور علي بسرا، منہاج ويلفیئر فاؤنڈيشن دھدو بسرا تحصيل ڈسکہ کے ناظم چودھري عباس علي گھمن، ناظم تحريک دھدو بسرا صفدر علي جٹ اور ديگر قائدين بھي معزز مہمانوں ميں شامل تھے۔ حاجي سليم، عبدالستار انجم، مولانا محمد شريف مہند، ڈاکٹر محمد سليم اور ماسٹر فاروق نے بھي محفل نعت ميں خصوصي طور پر شرکت کي۔ مہمان خصوصي چودھری غفور علي نے تحريک منہاج القرآن کے ليے پچاس ہزار روپے نقد عطيہ ديا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تحريک کے ورکرز کے ليے ايک عمرے کے ٹکٹ کا بھي اعلان کيا۔

محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خواني کا سلسلہ شروع ہوا۔ تحريک منہاج القرآن دھد و بسرا تحصيل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادري نے استقبالي کلمات ادا کيے۔ انہوں نے محفل نعت کے معزز مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمديد کہا۔ محفل نعت ميں محمد اسلم ساہي، شہزاد برادران، امجد بلالي برادران اور ديگر ثناء خوان حضرات نے نعت خواني کي۔

محفل نعت کے اختتام پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر درود و سلام پڑھا، جس کے بعد دعا سے پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top