سیاسی جماعتوں کے بڑوں کے بیانات عوام کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں: فیض الرحمن درانی

عوام قاتل نظام کے خلاف شعوری بیداری کے عمل میں خود کو شریک کریں
مرکزی صدر فیض الرحمن درانی کی پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں سیاسی جماعتوں کے بڑوں کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات درجنوں سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کا باعث بنیں ایسے سیاسی نظام کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینا چاہیے۔ انسانی خون سے نفرتوں کی آگ چند روز کیلئے بجھتی ہے اور پھر وہی گھنائونا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔ موجودہ سیاسی نظام میں عوام کی جان، مال اور عزت کچھ بھی محفوظ نہیں ہے اسلئے عوام قاتل نظام کے خلاف شعوری بیداری کے عمل میں خود کو شریک کریں۔ اگر اب بھی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو 3 فیصد مقتدر طبقہ 97 فیصد کے رہے سہے حقوق کا بھی جنازہ نکال دے گا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے شرپسند عناصر قوم کے مجرم ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونا چاہیے۔ نام نہاد سیاستدانوں کی سیاسی انا کی صلیب پر عوام اس وقت تک مصلوب ہوتے رہیں گے جب تک وہ سیاسی شعور بیدار کر کے کسی اجتماعی نظم کے تابع ہو کر جدوجہد شروع نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عوام کو حقوق دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے دروازے ہر اس شخص کیلئے کھلے ہیں جو پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن، قتل و غارت گری کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top