منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں محفل گیارھویں شریف کا انعقاد

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں مورخہ 13 نومبر 2011ء بروز اتوار کو ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں اہل عقیدت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف احتشام نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں جانثاران مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے جن میں محمد سدا، عبدالباسط، محمد عابد، حافظ محمد عاطف، قاری عبدالرزاق اور محسن صدیق شامل تھے۔ اس موقع پر امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا قاری عبدالرزاق نقشبندی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثناء خوانی کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے دور سے جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گا۔

امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی نے اپنے خطاب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے معجزات اور غوث الثقلین شیخ عبدالقادری جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات بیان کیں، انہوں نے غوث الاعظم کی تعلیمات کی روشنی میں اصلاح احوال کا درس بھی دیا اور حاضرین کو تلقین کی کہ وہ اولیاء کرام کی کرامات کو سننے اور بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی اپنی روزمرہ کے معاملات میں لاگو کریں۔ محفل کے آخری حصہ میں حاضرین نے دست بستہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور نماز مغرب کے بعد شرکاء میں گیارہویں شریف کالنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top