تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

27 نومبر بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام یونین کونسل گمٹالہ کے یونٹ مانکا میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ درس عرفان القرآن کا آغاز غلام سرور قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ نے تلاوت کلامِ مجید سے کیا جبکہ درودوسلام کے گلدستے حسن ظہور نے پیش کئے۔

علامہ فیاض بشیر قادری شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان نورانیت و بشریت کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔

درس عرفان القرآن کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top