سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 04 مارچ 2012ء

4 مارچ 2012ء بروز ہفتہ صبح 11:00 بجے سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر علی پور چٹھہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی آیات سے ہوا، جس کی سعادت قاری تصور زبیر (مدرس سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر) نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سکول ھذا کی طالبہ فاکہیہ الطاف نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ نقابت کے فرائض قاری مدثر اعجاز نے سرانجام دئیے۔

مہمانانِ گرامی میں چوہدری بدر زمان چٹھہ، سعید علی رضوان شاہ، شاہد لطیف قادری ایم ڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، الحاج امجد مجید بٹ صدر تحریک منہاج القرآن علی پور چٹھہ، نثار احمد چٹھہ ناظم تحصیل علی پور چٹھہ، حاجی جاوید اقبال قادری سرپرست، ڈاکٹر اکرم سراج ناظم یو سی علی پور چٹھہ، چوہدری پرویز اختر جٹ ناظمِ مالیات علی پور چٹھہ، رانا صغیر احمد چیئرمین درسِ عرفان القرآن، خادم حسین طاہر اے ڈی او، رفاقت علی چیمہ ناظمِ دعوت و تربیت، زبیر اللہ چٹھہ ناظم ویلفیئر، خالد محمود فاروقی ناظم نشر و اشا عت، صدر یوتھ لیگ حاجی شفاعت، ایم ایس ایم بلال احمد، محمد یوسف مہر سلطانی ناظم امورِ خواتین شامل تھے۔

مقررین نے اپنے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی، بالخصوص چوہدری بدر زمان چٹھہ نے بیداری شعور کے حوالے سے مدلل خطاب کیا۔ محمد اسلم چٹھہ پرنسپل ادارہ ہذا نے اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب میں تشریف لانے والے تمام والدین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قائد ڈے کی مبارکباد دی۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی شاہد لطیف قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور تمام آنے والے مہمانوں کو قائد ڈے کی مبارکباد دی۔

اسی پر مسرت موقع پر سکول کے تھرڈ فلور کا افتتاح بھی کیا گیا، جو کہ سکول کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ بعد ازاں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، اس خوبصورت موقع پر چوہدری بدر زمان چٹھہ، سید علی رضوان، محمد اسلم چٹھہ، اور تحریکِ منہاج القرآن علی پور چٹھہ کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا، جبکہ سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

قائد ڈے کے اس حسین موقع پر شکرانے کے طور پر بکرے بھی ذبح کئے گئے اور عوام الناس میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ پروگرام کے آخر پر معزز مہمانوں میں کیک تقسیم کیا گیا، اور پر تکلف ریفریشمنٹ کا انتظام و انصرام بھی کیا گیا۔ اختتام پر مفتی شہزاد احمد نے دعا کروائی اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top