منہاج القرآن سپین کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئیں

مورخہ: 10 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جنرل سیکرٹری اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے فاصلاتی ممبر نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جھنڈیالہ خورد میں ادا کی گئی اور تدفین بھی اسی گاؤں میں کی گئی۔ اس موقع پر ناظم امورخارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل راجہ محمد جمیل اجمل، نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ محمد شریف کمالوی، منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے نمائندہ محمد اجمل خان، نائب ناظم منہاج انٹرنیٹ بیورو صابر حسین، تحریک منہاج القرآن ایمن آباد کی شہری تنظیم کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ مقامی و دیگر علاقوں سے آئے ہوئے کثیر افراد نے بھی شرکت کی۔

مرحومہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ڈائریکٹر امورخارجہ راجہ محمد جمیل اجمل، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین اور دیگر مرکزی قائدین اور کارکنان نے بھی نوید احمد اندلسی سے اظہار تعزیت کی ہے۔

علاوہ ازیں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری، منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد، چوہدری محمد سرور، محمد نواز قادری، محمد احسان بیگ، پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضا، محمد اکرم اعوان، پرویز احمد، حاجی محمد افضل، ظل حسن اور دیگر ممبران نے نوید احمد اندلسی سے اظہار افسوس کیا۔

نوید احمد اندلسی سے رابطہ کرنے والے ان کے ساتھ 603151894 پر رابطہ کر سکتے ہیں یہ نمبر سپین کا ہے اس کے ساتھ سپین کا کوڈ 0034 لگے گا۔ جبکہ پاکستان میں عدیل اصغر (ماموں زاد کزن) سے 0300.9577054 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top