قومی حکومت کا قیام ہی ملک کو بحران سے نجات دلاسکتا ہے۔ جی ایم ملک

مورخہ: 18 مارچ 2012ء

موروثی سیاست کو دفن کرنا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان جی ایم ملک نے کہا ہے کہ قومی حکومت کا قیام ہی ملک کو بحران سے نجات دلاسکتا ہے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے یہ فیصلہ عین قومی مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم تب ہوتی ہے جب وہ عوام کی حقیقی نمائندہ ہو۔ موجودہ نظام کے تحت تشکیل پانے والی پارلیمنٹ 2 فیصد طبقے کے حقوق کی محافظ ہے اور 98 فیصد عوام کے حقوق سے اسے کوئی واسطہ نہیں۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی لائیرز موومنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔

جی ایم ملک نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اداروں کو مستحکم کرنا ہوگا۔ موروثی سیاست کو دفن کرنا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ چند خاندانوں کو اقتدار میں رہنے کا حق دینے والا انتخابی نظام ہی ملک و قوم کا بدترین دشمن ہے اس لئے قوم اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ موجودہ انتخابی سسٹم کے تحت ہونے والے انتخابات کی رسم ملک کی کشتی کو بھنور میں پھنسا دے گی اس لئے عوام اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top