مسلمان دوسروں کی جان و مال کا محافظ ہوتا ہے۔ علامہ غلام مرتضیٰ علوی

کراچی اور کوئٹہ میں خون کی ہولی اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارے دل پتھروں سے زیادہ سخت ہو چکے ہیں
سیاچن میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کیلئے خصوصی رقت آمیز دعا
جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب

ممتاز مذہبی سکالر علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ بطور قوم ہمارے اعمال اللہ کی ناراضگی کا باعث ہیں اسی لئے دہشت گردی، بے سکونی، بدامنی، قتل و غارت گری، رزق کی کمیابی، ٹارگٹ کلنگ، بجلی کی قلت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہمارے معاشرے کی پہچان بن چکی ہے۔ کراچی اور کوئٹہ میں خون کی ہولی اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارے دل پتھروں سے زیادہ سخت ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان تو دوسرے کی جان و مال کا محافظ ہو تا ہے مگر ہمارے اعمال دین مبین کی تعلیمات سے الٹ ہو چکے ہیں اسی لئے اللہ کی رحمت ہم پر سایہ فگن نہیں رہی۔ اللہ کے مقرب بندوں کا صدقہ ہے جو ہمارا معاشرہ بڑے عذابوں سے بچا ہوا ہے۔ بطور قوم ہم نے اپنے اعمال کی اصلاح کی تدبیر نہ کی تو اللہ کی غفور اور رحیم ہونے کی صفت کہیں ہم سے روٹھ نہ جائے۔ اس لئے قوم اجتماعی توبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مادیت کے غلبہ نے ہم سے ہمارے عظیم مذہب کی اقدار چھین لی ہیں اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں سکون لوٹ آئے تو ہمیںرو حانیت کی طرف لوٹنا ہو گا اور معاشرے میں مواخات کے عظیم رویوں کو فروغ دینے کیلئے محنت کرنا ہو گی۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سیاچن میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کیلئے خصوصی رقت آمیز دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top