ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی کراچی لیاری، پولیس لائنز اور مختلف تھانوں پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کراچی لیاری میں پولیس لائنز اور مختلف تھانوں پر دہشت گردی کی کارروائیاں اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کرنے والے سفاک درندے ہیں اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا تسلسل ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے دہشت گردی کے تسلسل کا مطلب ہے ریاست کے آہنی ہاتھ مفلوج ہو چکے ہیں۔ بنیادی وجوہات کو ختم کئے بغیر انسانی خون بے قیمت ہی رہے گا اور کراچی کے عوام عدم تحفظ کا شکار رہیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top