فیصل آباد، عرفان القرآن اور انگلش لینگوئج کورسز

منہاج القرآن یوتھ لیگ حلقہ 68 فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئج کورسز کا انعقاد مورخہ 20 جون 2012 کو انفارمیٹکس کالج بٹالہ کالونی فیصل آباد میں کیا گیا تھا جو کہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے عوام الناس میں بہت مقبول ہوا۔ ان کورسز کی تدریس کے فرائض شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید سہیل حسین (منہاجین) سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کورسز کا دورانیہ چالیس دن ہے، جو 31 جولائی تک جاری رہیں گے۔ کورس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے کی۔

اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کا مکمل تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان القرآن کورس رجوع الی القرآن اور معرفت صاحب قرآن کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں جیسا کہ نام سے واضح ہے قرآن کی معرفت اور پہچان کا کورس ہے۔ اس لیے ہم اس میں تجوید، ترجمہ قرآن، عربی گرائمر، تفسیر اور اصول تفسیر، احادیث مبارکہ اور روز مرہ کی دعاؤں پر مشتمل اور منتخب نصاب پڑھیں گے اور اس تعلیم کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

تقریب کا اختتام ملک وقوم کی سلامتی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور مشن کے لئے مزید ترقی کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top