دروس عرفان القرآن (بورے والا): تیسرا دن

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست مورخہ 24 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ درس عرفان القرآن کا انعقاد عسکری لاء کالج آفاق خان چوک بورے والا میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ مہمان خصوصی اجمل حمید چوہان (چیف ایگزیکٹو نیچرل منرل واٹر بورے والا) تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

اس موقع پر علامہ محمد رضا قادری نے "خدمت دین اور انفاق فی سبیل اللہ" کے موضوع پر قرآن و حدیث پر مبنی مدلل گفتگو کی۔ درس عرفان القرآن میں تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ علاقے بھر کے لوگوں نے منہاج القرآن بورے والا کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ان کو دروس عرفان القرآن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top