چکوال : آئیں دین سیکھیں کورس کی اختتامی تقریب

منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون چکوال کے زیراہتمام خواتین کے لیے تین روزہ آئین دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے آخری دن اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ کورس کی اختتامی تقریب میں خواتین کو 23 دسمبر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان "آؤ پاکستان بچائیں" بذریعہ پروجیکٹر سنایا گیا۔

اس موقع پر معلمہ کورس ام حبیبہ رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں اس فرسودہ انتخابی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیاں 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انقلاب انگیز استقبال کریں گی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی تعمیر وترقی، امن وآشتی، استحکام اور شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top