سید والا: تنظیمی اجلاس برائے سیاست نہیں ریاست بچاؤ

23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تیاریوں کا کام ملک بھر میں جاری ہے۔ پاکستان بھر کی تنظیمات اس حوالے سے تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ گھر گھر جا کر لوگوں کو پاکستان کی بقاء اور سالمیت کی خاطر جدوجہد کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں تحریک منہاج القرآن سیدوالہ کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کو پاکستان میں رائج بدترین اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کی بیدارئ شعور مہم میں شانہ بشانہ چلنے کی دعوت دینا تھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائدین تحریک منہاج القرآن سید والا نے کہا کہ موجودہ حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہی پاکستان کے تمام مسائل کا مداوا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج تک حکمرانوں نے صرف لوٹا ہی ہے، اور اپنے ذاتی خزانے بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عوام ہر بار ان کے دکھائے جانے والے سنہری خوابوں میں پھنس جاتی ہے اور انہی کرپٹ حکمرانوں کو پھر سے برسراقتدار آنے کا موقعہ میسر آ جاتا ہے، عوام تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم میں شامل ہو کر نظام انتخاب کو بدلنے کی فیصلہ کن جدوجہد میں شامل ہو جائیں تو حقیقی تبدیلی ان کا مقدر بن جائے گی۔ ان حالات میں پاکستان کو ایک ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے جو اپنی جیب اور خزانے بھرنے کی بجائے پاکستانی عوام کو وطن عزیز کا درد رکھتا ہو، اور شیخ الاسلام وہ واحد شخصیت ہیں جو 80 سے زائد ممالک میں پھیلی ہوئی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے پیسوں سے ایک چائے کا کپ تک نہیں پیتے۔

اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان بھر اور دنیا کے مختلف ممالک میں کی جانے والے علمی، فکری، نظریاتی اور دینی خدمات کا نہایت سراہت کے ساتھ ذکر کیا۔ دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی رخ کا پرچار کرنے اور دین اسلام اور مسلمانوں پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے دھبے کو بھی اپنی نادر روزگار خدمات سے صاف کیا ہے۔ انہوں نے 23 دسمبر کو شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی خصوصی بریفینگ دی اور شیخ الاسلام کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے کارکنان کو ہدایات دیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top