پاکستان کی دھرتی پر جمہوریت کے نام پر یزیدی نظام مسلط ہے : علامہ صادق قریشی

23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری حسینی پیغام کے ساتھ عوام میں موجود ہوں گے

تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر علامہ صادق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی دھرتی پر جمہوریت کے نام پر یزیدی نظام مسلط ہے۔ 23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری حسینی پیغام کے ساتھ عوام میں موجود ہوں گے۔ یزیدی رویوں کے خلاف صف آراء رہنے کا شعور اگلی نسلوں کو منتقل کرنا ہر انسان کا فریضہ ہے۔ حسینیت اعلی اخلاقی رویوں، جمہوریت، انصاف، قیام امن او ر غریبوں کے چہرے پر خوشحالی کی چمک لانے کی جدوجہد کا نام ہے، جبکہ یزیدیت جہالت، تاریکی، ظلم، جبر، دہشت گردی، آمریت اور کرگسی کردار کانام ہے۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے عظمت و رفعت، وقار اور انسانیت کو بلندی اور امن دینے کے لیے وہ قربانی دی جس کی نظیر تاریخ انسانی قیامت تک نہ دے سکے گی۔

وہ جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہم نام تو حسین رضی اللہ عنہ کا لیتے ہیں مگر عملًا ہمارے رویوں میں یزیدی فکر کی آمیزش ہو چکی ہے اس لیے مختلف شکلوں میں پوری قوم اللہ کی گرفت میں ہے۔ ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک قوم عظمت حسین رضی اللہ عنہ کی دہلیز پر سرنگوں ہو کر حسینی فکر کو اپنی زندگیوں میں نافذ نہیں کرلیتی۔ 23 دسمبر حسینی سیاست کے آغاز کا دن ہوگا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری ملک کو امن کی ہریالی سے ہم آہنگ کریں گے اور منفی رویے رخت سفر باندھنا شروع کردیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top