پاکپتن : کارنر میٹنگ یونین کونسل 2 برائے عوامی استقبال

مورخہ 07 دسمبر 2012 بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 2 کی کارنر میٹنگ تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن شیخ محمد اشرف حیدری کے گھر منعقد ہوئی، جسمیں UC 2 کے ناظمین نے شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعدازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بہت سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔ اشرف حیدری صدر تحصیل پاکپتن نے UC1 کی تشہری مہم کو بہت سراہتے ہوئے تمام عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی۔ تحصیلی نائب ناظم و تحصیلی صدر نے UC 1 کے ناظمین و عہدیداران کو 23 دسمبر کو لاہور جانے والے افراد کی لسٹیں تیار کرنے اور مالی بجٹ کی فائنل رپورٹ ایک ہفتہ تک مکمل کرنے کے ہدایات جاری کیں۔

رپورٹ : شیخ محمد اشرف حیدری، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن
چوہدری فخر سعید جٹ، ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top