لاہور : جامعہ ریاض القرآن نشتر ٹاؤن میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس

07 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور جامعہ ریاض القرآن نشتر ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، علامہ قاری عبدالمختار قادری اور مسز قاری عبدالمختار قادری کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کی سعادت مسز قاری عبدالمختار قادری نے حاصل کی۔ بعدازاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام احسن انداز میں پیش کیا گیا۔ قاری عبدالمختار قادری نے کورسز کی اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالی اور نظامت تربیت منہاج القرآن کی جانب سے کروائے جانے والے تمام کورسز کا تعارف کروایا۔

انچارج عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے شرکاء کو تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد کے حوالہ سے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف قوم کو اٹھنا ہوگا اور اس نظام کو ٹھوکر مار کر تبدیلی کے لئے میدان میں آنا ہوگا۔ موجودہ نظام انتخاب کا تختہ الٹنے کے لئے مصر اور لیبیا کی طرح پاکستانی قوم کو اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 23 دسمبر پاکستان آمد پر استقبال قائد کے لئےمینار پاکستان پہنچیں گے اور اس موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کو زمین بوس کر دیں گے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد اور شیلڈ و انعامات تقسیم کیے گئے اور شرکاء کو اس کورس کی تکمیل پر مبارک باد دی اور آخر پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top