لودہراں : ورکرز کنونشن برائے عوامی مارچ اسلام آباد

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کارکنان سے خصوصی خطاب چینل 92 کے ذریعے کارکنان کو دیکھایا گیا۔ ورکرز کنونشن میں راؤ محمد اسحاق خان ضلعی امیر، ملک محمد اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، رانا محمد اشرف علی خان سینئر نائب صدر، حاجی عزیز بھٹی نائب صدر، چوہدری عبدالغفار سنبل نائب سرپرست، رانا محمد ظاہر القادری ناظم، ملک عابد حسین جوئیہ ناظم دعوت، سید گلزار حسین شاہ، سید نورالحسن شاہ، خواجہ محمد احمد قادری، ملک عمر فاروق صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، ارشد علی مرزا صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، ملک اختر، رانا عابد نواز، تنویر الحسن خان، سینئر صحافی ظفر آفتاب بھٹی، ملک سلطان آرائیں، منظور خان کے علاوہ تمام یونین کونسلز کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عوامی مارچ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ کے آغاز کے بعد تحریک منہاج القرآن لودہراں میں بھی فنڈ ریزینگ کا آغاز کیاگیا۔

رپورٹ : مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top