پی۔ٹی۔اے نے کمپنی کو بند کرنے کی دھمکی دیدی کہ وہ لانگ مارچ کے SMS نہ release کرے۔

وفاقی حکومت کے بھونڈے اورغیر آئینی اقدام سے 14 جنوری کا لانگ مارچ نہیں رکے گا۔ سعید خان نیازی

اسلام آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر سعید خان نیازی نے کہا ہے کہ 14 جنوری عوامی مارچ کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن نے ایک سوشل الیکٹرانک کمپنی کے ذریعے بذریعہ SMS عوام الناس کو شرکت کرنے کی غرض سے 80027 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔ ابھی دو دن بھی نہیں گذرے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے متعلقہ کمپنی کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور اب ان دھمکیوں میں وزیر داخلہ کی وعدہ شکنی پر مبنی پریس کانفرنس کے بعد اضافہ ہو گیا ہے جو کہ سراسر غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی۔ٹی۔اے کا یہ مکروہ فعل نہایت قابلِ مذمت ہے اور وفاقی حکومت ایسے بھونڈے اقدام سے 14 جنوری کا لانگ مارچ روکا نہیں جا سکتا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top