ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد پوری پاکستانی قوم کے لیے امید کی کرن ہے۔

موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کو جگا کر نظام بدلنا چاہتے ہیں: محمد امین طاہر، ناظم فاروق علیشاہ

سرگودھا: تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے سینئر نائب صدر محمد امین طاہر اور ناظم فاروق علیشاہ نے منہاج القرآن یوتھ لیگ (MYL) کے صدر نوید ٹوانہ اور جنرل سیکرٹری خاور سلطان کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ ان کے دیگر بنیادی حقوق چھین رکھے ہیں۔ پاکستان میں الیکشن ہوتے رہے، حکومتیں بدلتی رہیں، جمہوریت کے نام پر ادوار بدلتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد پوری پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ہے۔ استحکامِ پاکستان کے لیے ہر باشعور فرد کو Save pakistan not politics کے نعرے کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ بہت سے محبِ وطن اہلِ قلم اپنے آرٹیکلز میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کو ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے اہم ترین قرار دے رہے ہیں۔ اس ملک کی ترقی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ملک کا تعلیمی بجٹ 2.7 سے بھی کم ہے جبکہ اس ملک کے منسٹرز پر ڈیلی کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں۔ آج اس ملک کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے۔ جس میں قانون اور دستور کی بالا دستی ہو، جو مجبور اور بے بس عوام کے حقوق کا محافظ ہو۔ جو esteblisment کے سہارے نہیں بلکہ آئین اور دستور کی بنیادوں پر کھڑا ہو، جس کو بچانے کیلئے لانگ مارچ یا عوامی اجتماع کی ضرورت نہ ہو۔ عوامی مارچ پاکستا نی تاریخ کا سب سے بڑ ا پرامن احتجاج ہو گا، ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کو جگا کر نظا م بدلنا چاہتے ہیں اور سرِ عام بد لنا چا ہتے ہیں، موجودہ کر پٹ اور یزیدی نظام میں انتخابی سیاست میں واپس نہیں آ ئیں گے۔ موجودہ انتخابی نظام کینسر زدہ ہو چکا ہے اگر یہ سسٹم جاری رہا تو پوری قوم کی موت واقع ہو جائے گی۔ موجودہ سسٹم کو سیرپ یا انجکشن سے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا بلکہ اب اس کی سرجری بہت ضروری ہے 14 جنوری کا عوامی مارچ تحر یک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن وویمن لیگ یا مصطفوی سٹوڈ نٹس موومنٹ کا نہیں بلکہ پوری پا کستا نی قوم کا مارچ ہے ہر محبِ وطن اور دردِ دل رکھنے والا پاکستانی اس عوامی مارچ میں شر یک ہو کر موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف نفرت کا اظہار کرے۔ 14 جنوری کو ڈاکٹر طاہرالقادری موجودہ نظام کے متبادل ایک ایسا نظام دیں گے کہ جس کہ ذریعے ہر پا کستانی خوشحال ہو سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top